روس اور یوکرین

امریکی اسپیکر پیلوسی کی زیلنسکی سے ملاقات؛’آزادی کی جنگ‘میں حمایت کا اظہار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی ایوان نمایندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے یوکرین کے صدر سے ملاقات کی ہے۔

صدر ولودی میر زیلنسکی کے دفتر کی طرف سے اتوار کے اوائل میں جاری کی گئی فوٹیج میں پیلوسی کو کانگریس کے وفد کے ساتھ کیف میں دکھایا گیا ہے۔ پیلوسی کے ساتھ وفد میں ایوان نمایندان کے ارکان جیسن کرو، جم میک گورن اور ایڈم شیف شامل تھے۔

Ukraine’s President Volodymyr Zelenskyy and US House Speaker Nancy Pelosi (D-CA) attend a meeting, as Russia’s attack on Ukraine continues, in Kyiv, Ukraine, on April 30, 2022. (Reuters)
Ukraine’s President Volodymyr Zelenskyy and US House Speaker Nancy Pelosi (D-CA) attend a meeting, as Russia’s attack on Ukraine continues, in Kyiv, Ukraine, on April 30, 2022. (Reuters)

پیلوسی نے صدر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات میں یوکرین کی ’’آزادی کی جنگ‘‘ کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہماراحمایت کا عزم اس وقت تک آپ کے ساتھ ہے جب تک لڑائی ختم نہیں ہو جاتی۔

زیلنسکی نے ٹویٹ کیا:’’ہماری ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں مدد کرنے پرامریکا کا شکریہ‘‘۔

انھوں نے کہا کہ امریکا روسی جارحیت کے خلاف جنگ میں یوکرین کی مضبوط حمایت کی قیادت کر رہا ہے۔کانگریس کے وفد کے اس دورے کا اعلان پہلے نہیں کیا گیا تھا۔

پیلوسی کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے وفد نے فخر کے ساتھ یہ پیغام دیا کہ اضافی امریکی امداد پہنچا چاہتی ہے کیونکہ ہم صدر بائیڈن کی مضبوط فنڈنگ درخواست کو قانون سازی کے پیکیج میں تبدیل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے گذشتہ ہفتے یوکرین کو مسلح کرنے اور اس کی حمایت کے لیے 33 ارب ڈالر (31 ارب یورو) کے بڑے پیکج کی تجویز پیش کی تھی۔

صدر بائیڈن نے مجوزہ نئے قوانین کا بھی خاکا پیش کیا تاکہ حملہ آورروسیوں کی تباہی کے ہرجانے کے طور پریوکرین کو معاوضہ دینے کے لیے روسی اشرافیہ کے ضبط کردہ عیش و آرام کے اثاثوں کو استعمال کرنے کی اجازت دی جا سکے۔

پیلوسی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب ہم امریکا واپس آئیں گے تو ہم ایسا موثرکام کرنے کے لیے تیار ہوں گے جو یوکرینی عوام کی مدد کے لیے درکار ہے کیونکہ وہ اپنی قوم اوردنیا کے لیے جمہوریت کا دفاع کررہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں