لورن کیلی کے بارے میں سوال کرنے پر برطانوی وزیر اعظم مشکل میں آ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برطانوی وزیر اعظم بورس جونسن نےITV چینل پر Good Morning Britain پروگرام کے ناظرین کو اس وقت حیرت میں ڈال دیا جب انہوں نے یہ اقرار کیا کہ وہ نہیں جانتے کہ لورن کیلی کون ہیں۔

لورن کیلی برطانیہ کی ایک خاتون میزبان ہیں جو اپنے ملک میں بے حد مشہور ہیں۔ وہ اپنے نام سے ایک پروگرام بھی کرتی ہیں جس کو لاکھوں افراد دیکھتے ہیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے منگل کے روز بتایا تھا کہ بورس نے یہ بات ڈاؤننگ اسٹریٹ میں خاتون اینکر سوزانا ریڈ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔

انٹرویو کے دوران جب سوزانا نے کہا کہ انہیں مناسب وقت پر گفتگو ختم کرنا ہو گی تا کہ لورن کے پروگرام کی طرف منتقل ہوا جا سکے تو وزیر اعظم بورس جونسن نے جواب میں استفسار کیا کہ "لورن کون ہے؟"

اس پر سوزانا نے کہا کہ "لورن کون ہے ، لورن ایک لیجنڈ ہے"۔

بورس جونسن کے اس استفسار نے سوشل میڈیا ویب سائٹ "ٹویٹر" پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔ لوگوں نے جونسن کے اس غیر متوقع سوال پر تبصروں کی بارش کر دی۔

بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی لورن کا پروگرام نہیں دیکھا تاہم وہ یہ ضرور جانتے ہیں کہ لورن کون ہے۔

لورن کیلی نے اپنے پروگرام میں ایک موقع پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "وہ (بورس جونسن) یہ کیوں جانیں گے کہ میں کون ہوں ؟ میرا مطلب ہے کہ وہ وہ صبح کے وقت مصروف ہوتے ہیں اور اس وقت وہ ہمیں نہیں دیکھیں گے۔ اگرچہ وہ بہت کچھ جان سکتے ہیں جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں تاہم یہ بات انتہائی مضحکہ خیز تھی"۔

لورن نے مزید کہا کہ "بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ (بورس جونسن) ان لوگوں کے ووٹوں سے محروم ہو چکے ہیں .. محض اس بات پر کوئی ووٹوں سے ہاتھ نہیں دھوتا کہ وہ مجھے نہیں جانتا البتہ یہ بات انتہائی مضحکہ خیز ضرور ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں