سعودی عرب میں تبوک ریجن کی پولیس کل اتوار کو بتایا کہ شہر میں ایک خاتون مسافر کو براہ راست حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ اسے مارا پیٹا گیا اور اس کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے گئے۔
تبوک ریجن پولیس کے میڈیا کے ترجمان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر شائع ہونے کے بعد اس واقعے کی انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اس کے سابق شوہر کی طرف سے مارا پیٹا گیا اور اس کی گاڑی کے شیشے توڑے گئے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اسے پراسیکیوشن آفس کو بھیج دیا گیا ہے۔