ملائیشیا میں ایجادات اور تکنیکی اختراعات کی بین الاقوامی نمائش "ITEX 2022" میں شرکت کرنے والے سعودی طلباء نے 6 گولڈ، 2 سلوراور 5 خصوصی میڈل جیت کر مملکت کے ٹیلنٹ کا ایک بار پھر عالمی سطح پر ثبوت پیش کیا ہے۔
’آئیٹکس‘ نمائش میں سعودی طلبا اور طالبات نےسائنسی تحقیقی خدمات کے صلے میں مجموعی طور پر چھ گولڈ میڈل حاصل کیے۔
طالب علم وسام جابر المالکی اور اسماعیل ابراہیم صفراطہ نے آٹومیشن اور آپریشنز کے شعبے گولڈ میڈل جیتا۔ فیصل فہد المحیش نے میٹریل فیلڈ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ طالبہ جنی غسان زکائی نے انفارمیشن، کمیونیکیشن اور ملٹی میڈیا ٹیکنالوجی کے شعبے کے طالب گولڈ میڈل جیتا۔
#ايتكس_2022 pic.twitter.com/EA4l7UHtyn
— الملحقية الثقافية السعودية في كوالالمبور - ماليزيا (@SACM_MY) May 27, 2022
طالبہ شہزادی علی العجلان نے بائیوٹیکنالوجی اور صحت کے شعبے میں گولڈ میڈل جیتا جب کہ طالبہ جنیٰ سلیمان الریفی نے بھی دو چاندی کے تمغے حاصل کیے۔ طالبہ میمونہ فائق فطانی نے ماحولیاتی میدان میں سلورمیڈیل اور طالب علم مشاری عبداللہ الدوسری نے میٹریل فیلڈ میں سلور میڈل حاصل کیا۔
سعودی طلبا جنیٰ غسان زکائی، امیرہ علی العجلان اور فیصل فہد المحیش نے بہترین ’موجدین‘ کے طور پر IETEX کی جانب سے خصوصی انعامات حاصل کیے جبکہ طالبہ میمونہ فائق فطانی اور طالب علم جنیٰ سلیمان الریفی کو گلف پیٹنٹ کونسل کی جانب سے دو اعزازی ایوارڈز ملے۔
ملائیشیا میں سعودی عرب کے ثقافتی اتاشی، فہد الشمری نے نمائش میں گولڈ اور سلور میڈل حاصل کرنے پر مملکت کے طلباء پر فخر کا اظہار کیا۔
-
سعودی عرب میں کم عمروں کو ستانے کی کیا سزا مقرر ہے؟
سعودی عرب میں ہم جماعت دوست طالبہ سے مار پیٹ اور ستانے والی ایک لڑکی کی سوشل میڈیا ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں ٹیکسی ڈرائیور اب یونیفارم پہنیں گے!
سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹیکسی ڈرائیوروں اور ایپلی کیشن ٹیکسیوں کے ...
مشرق وسطی -
’’سعودی عرب کا شراب پرپابندی سے متعلق قانون تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں‘‘
سعودی عرب کی نائب وزیر سیاحت شہزادی ہیفا بنت محمد نے کہا ہے کہ’مملکت میں شراب پر ...
ایڈیٹر کی پسند