سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی امداد اورریلیف مرکز(کے ایس ریلیف) نے جمہوریہ چاڈ (تشاد) کو 100 ٹن کھجوروں کاتحفہ دیا ہے۔
جمہوریہ چاڈ میں سعودی سفیرعامربن علی الشہری نے افریقی ملک کی وزیر برائے خواتین امور،خاندان اور تحفظِ اطفال آمنہ پریسل لنگو کی موجودگی میں یہ کھجوریں حکام کے حوالے کی ہیں۔اس موقع پر چاڈ کے وزیرصحت عامہ و قومی یک جہتی ڈاکٹر عبدالمجید عبدالرحیم اور کے ایس ریلیف کی ایک ٹیم بھی موجود تھی۔
سعودی عرب کی جانب سے یہ تحفہ دنیا کے مختلف حصوں میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں کومہیا کی جانے والی انسانی امداد کا حصہ ہے۔سعودی مملکت متعدد برادراور دوست ممالک کو انسانی اور امدادی پروگراموں کے تحت خوراک اورروزمرہ استعمال کا ضروری سامان مہیا کررہی ہے۔