بائیڈن کا دورہ اہم، ہماری شراکت داری نے دنیا کے استحکام کو مضبوط کیا: شہزادی ریما
پولیٹیکو کی طرف سے شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں واشنگٹن میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا دورہ سعودی عرب "اہم" ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری سے عالمی استحکام میں اضافہ ہوا ہے۔
شہزادی ریما نے لکھا کہ ’’میرے وطن کے بانی شاہ عبدالعزیز نے صدر فرینکلن روزویلٹ سے جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ کی بنیاد رکھنے کے لیے80 سال قبل ملاقات کی تھی۔ اس دن سے، ہمارے دونوں ممالک نے سوویت کمیونزم کو شکست دینے کے لیے مل کر کام کیا ہے۔ اس کے بعد سعودی عرب اور امریکا نےعالمی توانائی کی سلامتی،ایران کے انقلاب کے اثرات سےنمٹنے،صدام حسین کو کویت سے نکال باہرنکالنے اور حال ہی میں القاعدہ اور داعش کی بیخ کنی میں مل کر کام کیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ "لیکن موجودہ خطرناک حالات میں ابھی بھی بہت کچھ ہے جو ہمارے ممالک شراکت دار کے طور پر مل کر کر سکتے ہیں‘‘۔
انہوں نے سعودی امریکی شراکت داری کو بھی فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خاص طور پر اس عظیم ترقی کے ساتھ جس کا سعودی عرب تجربہ کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کی ترقی وہی ہے جو بائیڈن کے آنے والے مملکت کے دورے کو "بہت اہم" بناتی ہے۔شہزادی ریما نے اس اہم اتحاد کے اگلے آٹھ عشروں کے پیرامیٹرز کو از سر نو متعین کرنے پر زور دیا۔
اپنے مضمون میں انہوں نے لکھا کہ وہ دن جب امریکا - سعودی تعلقات کی تعریف "تیل برائے سلامتی" کے فرسودہ ماڈل سے کی جا سکتی تھی گزر چکے ہیں۔ اب دُنیا بدل چکی ہے اور ہم سب کو درپیش وجودی خطرات بہ شمول مشترکہ سلامتی، خوراک، توانائی، اور موسمیاتی تبدیلی سب کے میدان میں کام سعودی عرب اور امریکا کے اتحاد کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں خاص طور پر پچھلے کچھ سالوں میں ہونے والی بڑی تبدیلیوں نے دنیا کو متوجہ کیا ہے۔ سعودی عرب نہ صرف توانائی کے شعبے میں بلکہ سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی میں بھی، تعلیم، ٹیکنالوجی، اقتصادی تنوع اور گرین انرجی میں سیکڑوں ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعے دنیا کو لیڈ کر رہا ہے ۔"
انہوں نے زور دے کر کہا کہ سعودی عرب میں خواتین کو زبردست اور بے مثال حمایت حاصل ہے، کیونکہ آج سعودی خواتین کو کام کی جگہ پر مساوی اجرت اور عدم امتیاز کی قانونی ضمانتیں حاصل ہیں، جبکہ کچھ مغربی ممالک نے ایسے اقدامات نہیں کیے ہیں۔"
شہزادی ریما نے سعودی خواتین کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں مردوں سے زیادہ سعودی خواتین ہیں۔ خواتین سعودی عرب میں کاروباری افراد کے اسی حصے کی نمائندگی کرتی ہیں جیسا کہ امریکا میں۔ فی الحال خواتین تعمیرات، کان کنی اور فوج جیسے شعبوں میں داخل ہو رہی ہیں اور کمپنیاں قائم کرنے، سی ای او بننے اور اعلیٰ سرکاری عہدوں پر فائز ہونے کے قابل ہیں۔
انہوں نے سفیر بننے والی پہلی سعودی خاتون کے طور پر اپنی تقرری کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں خواتین کے لیے جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک "کامیابی کی کہانی ہے جس کی ہمیں امید ہے کہ دوسرے اس کی تقلید کریں گے۔"
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں زیادہ سے زیادہ استحکام حاصل کرنے کے لیے رواداری اور بین المذاہب مکالمے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ تنازعات کے متبادل کے طور پر مشترکہ اقتصادی خوشحالی کے وژن کو تیار کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات "اگر ذمہ داری سے سنبھالے جائیں تو ہم مل کر قابل تجدید ذرائع کی طرف عالمی منتقلی کی قیادت کر سکتے ہیں جبکہ مشرق وسطیٰ کو عالمی سپلائی چینز کے لیے ایک نئے مرکز میں دھکیل سکتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف اہم تعاون جاری رہ سکتا ہے، لیکن ہمیں چاہیے کہ موجودہ کوششوں سے مزید آگے بڑھیں۔ اس خطے کے لوگوں کو مستقبل کے لیے زیادہ امیدیں پیدا کریں۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری دوبارہ تصور کی گئی شراکت داری میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی سے لے کر مشترکہ خلائی تحقیق تک تعاون شامل ہے۔
امریکا میں سعودی سفیر نے مزید کہا کہ گذشتہ دو سال میں عالمی وبا سے لے کر خوراک، توانائی اور سپلائی چین کے بحرانوں تک ہر شعبے میں اتار چڑھاؤ آیا۔ سعودی عرب ایک نئی ذہنیت کے ساتھ ان چیلنجوں سے نمٹ رہا ہے کیونکہ اس کا ماننا ہے کہ دنیا کی قابل تجدید ذرائع کی طرف منتقلی صرف اس صورت میں ہو سکتی ہے جب دونوں فریق عمل کریں۔
-
میرے دورہ سعودی عرب کا مقصد باہمی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے: بائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن نےکہا ہے کہ ان کے سعودی عرب کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے ...
بين الاقوامى -
جوبائیڈن کا ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی پر موقف کا اعادہ
سب سے بری بات ایران کے پاس جوہری ہتھیاروں کا ہونا ہوگا۔ اسرائیلی ٹی وی سے انٹرویو
بين الاقوامى -
امریکی صدرجوبائیڈن مشرقِ اوسط کے پہلے سرکاری دورے پراسرائیل پہنچ گئے
امریکی صدر جوبائیڈن مشرقِ اوسط کے اپنے پہلے دورے میں بدھ کے روز اسرائیل پہنچ گئے ...
مشرق وسطی