امریکا وبائیڈن

جو بائیڈن کا قدیمی گرجا گھر کا دورہ، مسیحی حکام سے ہاتھ ملایا

کنسیہ المھد کے بارے میں مسیحیوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت عیسیٰ کے جائے ولادت ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر جوبائیڈن نے جمعہ کے روز بیت اللحم میں مسیحی گرجا گھر کنیسہ المھد کا دورہ کیا ۔ اس گرجا گھر کے بارے میں مسیحی یقین رکھتے ہیں کہ یہ حضرت عیسی علیہ السلام کی جائے پیدائش ہے۔ واضح رہے تین دنوں سے جو بائیڈن نے اسرائیلی دورے کے اختتامی اوقات میں اس گرجا گھر کا دورہ کیا ہے۔

جو بائیڈن فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات کے بعد ایک کیتھولک مسیحی عقیدت مند کی طرح گرجا گھر کے پاس رک گئے۔ انہوں نے گرجا گھر کے مقامی حکام کے ساتھ مصافحہ کیا اور پھر اس تاریخی باسلیکا میں داخل ہوئے جسے مسیحیوں کے تمام فرقے مقدس مانتے ہیں۔

وائٹ ہاوس نے اس بارے میں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 'جو بائیڈن کا گرجا گھر میں جانا مسیحیوں کے ساتھ اظہار حمایت کرنا تھا جنہیں اس پورے خطے میں چیلنجوں کا سامنا ہے۔ نیز دورہ کر کے گرجا گھر کے اس کے قدیمی فن تعمیر کا جائزہ لینا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں