لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقے ’بقاع‘ میں ایک منشیات فروش اور اسلحہ کے اسمگلر نے لبنانی فوج کو مبینہ دھمکی آمیز پیغام دیا ہے جس کے بعد لبنانی عوامی حلقوں میں اس پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
حزب اللہ کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقے میں ایران نواز تنظیم سے منسلک ایک جرائم پیشہ شخص کی صوتی ریکارڈنگ سامنے آئی ہے۔ بعلبک کے رہائشی رمزی زعیتر المعروف ابو الفیصل کو لبنانی فوج اور بعض قبائلی رہ نماؤں کو دھمکی دیتے سنا جا سکتا ہے۔
مسٹر زعیتر کا کہنا ہے کہ اگر اس کی عدم موجودگی میں الشراونہ کالونی میں واقع اس کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تو لبنانی فوج کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی اور اس کے بعد چھاپہ مارنے والوں کے بچوں کو قتل کیا جا سکتا ہے۔
منشیات کے کاروبار پر فخر
زعیتر کے الفاظ بعلبک کے الشراونہ محلے میں اس کے گھر پر فوج کے چھاپے کے پس منظر میں سامنے آئے، جس میں انتہائی مطلوب افراد شامل ہیں۔ اس کا گھر مطلوب مفرور "ابو سلہ" کے گھر سے ملحق ہے، جس کے ساتھ اس کی گرفتاری کے لیے اس سے قبل سکیورٹی فورسز کے درمیان دو ماہ سے زائد تک جھڑپیں ہوئی تھیں لیکن وہ نامعلوم مقام پر فرار ہو گیا تھا۔
شاید نام نہاد "ابو فیصل" کی "قابل ذکر" صوتی ریکارڈنگ یہ ہے کہ وہ منشیات کی تجارت پوری زندگی جاری رکھے گا اور وہ اس مکروہ دھندے پر فخر کرتا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ وہ "لبنان میں مرکزی فنانسر" ہے اور ریاست کی مخالفت کرتا ہے۔ اسے گرفتارکیا گیا تو فوجی افسران کو اس کی قیمت چکانا ہوگی۔
نتائج کی پرواہ کیے بغیر پورے ملک کو دھمکی دینے کی اس کی جرات کے بارے میں سوالیہ نشانات ہیں۔ یہ دھمکی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف لبنانی فوج نے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان کیا ہے۔
مصیبت پیدا کرنے والا
مطلوب "ابو فیصل" کا سکیورٹی ریکارڈ قوانین کی بہت سی خلاف ورزیوں اور شہریوں پر حملوں سے بھرا ہوا ہے۔
اسی سیاق و سباق میں ایک سکیورٹی ذریعے نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ "رمزی صبحی زعیترمنشیات کی تجارت میں سرگرم ہے اور بیرون ملک سے اس کے سب سے بڑے درآمد کنندگان ہیں اور وہ اندرون بھی منشیات کے دھندے کو عام کررہا ہے۔ وہ حکومت اور سکیورٹی اداروں کے لیے مسائل پیدا کرنے میں سرگرم ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ ابو فیصل سکیورٹی اہلکاروں کے گھروں کی طرف فائرنگ اور گولہ باری کے کیسز میں انتہائی مطلوب اشتہاریوں میں شامل ہے۔ اس نے کچھ عرصہ قبل ابن سینا اسپتال کے باہر فائرنگ کی جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
افسران کے بچوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں
ممنوعہ تجارت کے بارے میں اپنی "ڈینگ مارنے" کے علاوہ اشتہاری "ابو فیصل" نے دھمکی دی کہ وہ ان افسران کے بچوں کو مار ڈالے گا جو اس کے گھر پر چھاپے کے دوران ماسک پہنے ہوئے تھے۔اس نےالزام عاید کیا کہ چھاپہ مارنے والے فوجیوں نے اس کے گھر میں گھس کرخواتین کے ساتھ توہین آمیز برتاؤ کیا۔
اندر خواتین کی توہین کرتے تھے اور یہ کہ وہ سینکڑوں روپے ادا کرے گا۔ اس نے کہا کہ جن فوجیوں نے میرے گھر پر چھاپہ مار میں ان کی شناخت کے لیے ہزاروں ڈالر ادا کروں گا۔
سیاق و سباق میں سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی کہ ہم منشیات فروشوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔ ان میں بو الفیصل بھی شامل ہے جس کے ٹھکانے پر حال ہی میں چھاپہ مارا گیا مگر وہ مفرور ہے۔
-
1990کی دہائی میں ارجنٹائن میں حزب اللہ کے خفیہ سیل نے دہشت گردحملے کیے تھے:موساد
اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ 1990 کی ...
بين الاقوامى -
لایپڈ کی خطے میں حزب اللہ کی جانب سے کشیدگی پرسنگین نتائج کی دھمکی
اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپیڈ نے منگل کے روز لبنان کے ساتھ سرحد کا غیر اعلانیہ ...
بين الاقوامى -
اسرائیلی فوج نے سرحد پار کرنے والا حزب اللہ کا ڈرون مارگرایا
اسرائیلی فوج نے کل پیر کو اعلان کیا کہ اس نے لبنان سے سرحد پار کرنے والے ایک چھوٹے ...
مشرق وسطی