سعودی عرب کی جانب سے ایمن الظواہری کے خلاف کامیاب امریکی کارروائی کا خیر مقدم

الظواہری کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی سے ہزاروں بے گناہ مارے گئے: الریاض

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت خارجہ نے امریکی صدر جو بائیڈن کے القاعدہ کے دہشت گرد رہ نما ایمن الظواہری کو ایک کامیاب آپریشن میں نشانہ بنانے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ الظواہری دہشت گردی کے ان رہ نماؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے امریکا، سعودی عرب اور دنیا کے کئی ممالک میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کی قیادت کی، جس کے بعد مختلف اقوام کے ہزاروں بے گناہ افراد اور سعودی شہریوں سمیت دوسرے مذاہب کے لوگوں کو قتل کیا گیا۔

سعودی عرب کی حکومت نے دہشت گردی کےخلاف تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے اور اس کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو مربوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ مملکت نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ دہشت گرد تنظیموں سے معصوم لوگوں کو بچانے کے لیے اس فریم ورک میں تعاون کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں