.

یوکرین کے لیے جدید ہتھیاروں پر مشتمل فوجی امداد کا نیا امریکی پیکج تیار

مالیت ایک ارب ڈالر ہے, جو بائیڈن کے اگلے پیر سے پہلے دستخط کرنے کا امکان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یوکرین کے لیے امریکہ کی طرف سے اگلا امدادی ہیکج ایک ارب ڈالر تک کا متوقع ہے۔ یہ اب تک کے امریکہ کی طرف سے دیے گئے پیکجز میں سے سب سے زیادہ بڑا پیکج ہو گا۔ اس پیکج میں طویل فاصلے تک مار کرنے والا اسلحہ، میڈیکل ٹرانسپورٹ ویکلز وغیرہ بھی شامل ہوں گی۔

پیکج کے بارے میں توقع کی جا رہی ہے، اسی پیر تک اعلان کر دیا جائے گا۔ 24 فروری سے روس کے یوکرین پر حملے سے لے کر اب تک امریکہ کی طرف سے یوکرین کو آٹھ اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کی دی جا چکی ہے، یہ مزید ایک ارب دالر کی فوجی امداد بھی اسی جمع ہو جائے گی۔

امریکی انتطامیہ کے ذرائع نے اس بارے میں بتایا ہے کہ ابھی صدر جو بائیدن نے اس نئے امدادی پیکج کے لیے دستخط نہیں کیے ہیں۔ دستخط ہونے کے بعد امریکی ایچ آئی ایم اے ار ایس اور این اے ایس اے ایم ایس زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل بھی شامل ہوں گے۔ اسی طرح میڈیکل ٹرانسپورٹیشن کی 50 کی تعداد ایم 311 فوجی ایمبولینسز بھی شامل ہوں گی۔

امریکیی ساختہ دیمارس میزائل داغنے والا لانچنگ پیڈ
امریکیی ساختہ دیمارس میزائل داغنے والا لانچنگ پیڈ

گذشتہ پیر کے روز پینٹاگون نے اعلان کیا تھا یوکرین کے لیے فوجی امداد کے ایک الگ پیکج کا اعلان کیا تھا۔ جس کی مالیت 550 ملین ڈالر ہے۔ اس میں بھی ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (ایچ ایم آے آر ایس) ایسے جدید ہتھیار شامل ہیں۔ تاہم وائٹ ہاوس نے فی الحال اس نئے پیکج پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی امداد کا نیا پیکج صدر کو حاصل خصوصی اختیار 'ڈرا ڈاون اتھارٹی' ( پی ڈی اے ) کے تحت دیا جائے گا۔ اس صدراتی اختیار کے تحت صدر کانگریس کی منظوری کے بغیر بھی ایک خاص مالیت تک کے ہتھیار کسی ہنگامی ضرورت کے تحت دے سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں