یمن میں غربت سے تنگ ایک خاتون نے اپنی دو کم سن بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔ یہ واقعہ جنوبی یمن کی لحج گورنری میں پیش آیا۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بہ ظاہرلگتا ہے کہ خاتون نے غربت سے تنگ آکراپنی اور بچیوں کی جان لے لی۔
المقاطرہ کے ڈائریکٹر ریسرچ میجر طارق الحمیدی نے تصدیق کی ہے کہ ڈائریکٹوریٹ کے الرفد علاقے میں ایک خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کی پانی کی ٹینکی سے لاشیں ملی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات میں اس کیس میں کسی مجرمانہ عنصر کی موجودگی کو مسترد کر دیا گیا ہے اور امکان ہے کہ موت کی وجہ غربت اور بھوک کی وجہ سے ماں کی اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ خودکشی تھی۔
الحمیدی نے کہا کہ والدہ "خدیجہ عبدہ قائد" السودہ العشبوت کی 35 سالہ رہائشی ہیں۔
جاں بحق بچیوں کی کی شناخت الہام مختار عبدالکریم اور احلام مختار عبدالکریم کے نام سے کی گئی ہے۔ بڑی بیٹی کی عمر دس سال اور چھوٹی کی سات سال ہے۔ دونوں گذشتہ منگل سے لاپتا تھیں۔ کسی خاتون نے بتایا کہ ان کی لاشیں پانی کے ایک تالاب میں پڑی ہیں۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔