امریکاکی برآمدات سے متعلق کنٹرول لسٹ میں چین کے سات ادارے شامل

چین کے ٹیکنالوجی اداروں کو امریکی ساختہ پرزہ جات مہیاکرنے کے لیے لائسنس کی پابندی عاید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریک کے محکمہ تجارت نے ملک کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے چین سے متعلق سات اداروں کو اپنی برآمدی کنٹرول فہرست میں شامل کیا ہے۔ان میں زیادہ ترکا تعلق ایرواسپیس سے ہے۔

وفاقی رجسٹر میں محکمہ تجارت کے منگل کو پوسٹ کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق چائنا ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن نویں اکیڈمی 771 ریسرچ انسٹی ٹیوٹ،چائنا ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن نویں اکیڈمی 772 ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، چائنااکیڈمی آف اسپیس ٹیکنالوجی 502 ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، چائنا اکیڈمی آف اسپیس ٹیکنالوجی 513 ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن 43 ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن 58 ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور ژوہائی آربیٹا کنٹرول سسٹمزکواس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اس سے ظاہرہوتا ہے کہ چین کے ان اداروں کو امریکی مواد یا خدمات مہیّا کرنے والوں کو کسی بھی سامان کی ترسیل سے قبل لائسنس کی ضرورت ہوگی۔

محکمہ تجارت نے کہا کہ ان اداروں کو’’چین کی فوجی جدیدکاری کے ضمن میں امریکی ساختہ اشیاء کے حصول کی کوشش‘‘ کے بعد کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں