برازیل: سیاستدانوں کا ہیلی کاپٹر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برازیل میں ایک ہیلی کاپٹر ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا کر گیا اور اسے آگ لگ گئی۔ ہیلی کاپٹر میں دو سیاستدانوں اور پائلٹ سمیت 4 افراد موجود تھے۔ چاروں افراد بال بال بچ گئے تاہم انیہں شدید زخم آئے۔

واقعہ کی ہولناک ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیاروں ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرایا اور زمین پر گر گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برازیل کے رکن پارلیمان ہرسیلیو آراؤجو ڈینیز اور ویلا ڈیرس کے گورنر ڈیوڈ باروسو کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر آہستہ رفتار میں محو سفر تھا کہ بجلی کی تار سے ٹکرا گیا۔ حادثہ شمال مشرقی برازیل کی ریاست میناس گیریس میں پیش آیا۔

تاروں سے ٹکرانے سے قبل ہی ہیلی کاپٹر کم اونچائی پر پرواز کر رہا تھا۔ تاروں سے ٹکرانے پر چنگاڑیاں اڑتی ہیں اور ہیلی کاپٹر زمین پر آگرتا ہے۔ ہیلی کاپٹر شہر انگینہرو کالداس میں ایک فٹ بال سٹیڈیم میں اترنےکی تیاری کر رہا تھا۔

برازیل کے فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ حادثہ کے مقام پر بجلی کی تار میں آگ لگ گئی اور یہ آگ زمین پر بھی پھیل گئی۔

حادثہ کے باعث دو قریبوں شہروں میں بجلی منقطع ہوگئی۔ رکن پارلیمان ہرسیلیو ڈینیز کو دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کا سر اور جسم خون میں لت پت ہے تاہم وہ ہوش میں ہیں اور اپنے پیروں پر کھڑے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر ایک مقامی ’ایئر ٹیکسی‘ کمپنی کے بیڑے کا حصہ تھا۔

بجلی کی یہ تاریں کم اونچائی پر پرواز کرنے والے ہیلی کاپٹروں کو درپیش سب سے خطرناک چیزوں میں سے ایک ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں