سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سنئیر امریکی سفارتکاروں کی ملاقات
توانائی اور یمن زیربحث، قیدی رہا کرانے پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکہ کے سنئیر سفارتکاروں نے ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقاتوں میں توانائی سے متعلق امور، علاقائی ترقی اور سعودی کوششوں سے امریکی قیدیوں کی روس سے رہائی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کے مشرق وسطیٰ کے لیے کوآرڈینیٹر بریٹ میک گرک، توانائی کے امریکی مشیر آموس ہاچٹین اور خصوصی ایلچی برائے یمن ٹم لینڈر کنگ نے سعودی ولی عہد کے ساتھ جدہ میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دو طرفہ معاہدات پر تبادلہ خیال کے علاوہ حالیہ جدہ کانفرنس کے حوالے سے بھی 'فالو اپ' کیا گیا۔ اس موقع پر توانائی، سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر کے امور پر بات چیت ہوئی۔
سعودی خبر رساں ادارے مطابق یمن سے متعلق امور بھی گفتگو کا اہم موضوع تھے۔ نیز امریکی سفارتکاروں نے روس سے قیدی رہا کرنے میں سعودی ولی عہد کی کوششں کی ستائش کی۔ ولی عہد کی کوششوں سے دو امریکی شہریوں سمیت دس جنگی قیدیوں کو رہائی ملی ہے۔
-
سعودی شہریوں کو تھائی لینڈ سے واپس لانے کے لئے خصوصی طیارے کا اہتمام
بنکاک میں سعودی سفارت خانے نے بتایا ہے کہ دو شہریوں کو طبی انخلا کے طیارہ کے ذریعہ ...
بين الاقوامى -
سعودی قومی دن پر شاندار آتش بازی، 18 شہروں کا آسمان رنگ و نور سے بھر گیا
مملکت سعودی عرب میں 23 ستمبر جمعہ کے روز 92 واں قومی دن جوش و خروش سے منایا گیا۔ ...
بين الاقوامى -
ولی عہد کی براہ راست مداخلت سے غیر ملکی قیدیوں کی رہائی ممکن ہوئی: سعودی وزیر خارجہ
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے العربیہ کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ 10 غیر ...
بين الاقوامى