یواے ای اورجی سی سی نے یمن میں تیل ٹرمینل پرحوثیوں کے ڈرون حملے کی مذمت کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور متحدہ عرب امارات نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے یمن کی گورنری حضرموت میں واقع الضبہ آئل ٹرمینل پر ’’دہشت گرد‘‘حملے کی مذمت کی ہے۔

یواے ای کی وزارت برائے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون (ایم او ایف اے آئی سی) نے ایک بیان میں اس بات پرزوردیا ہے کہ یہ حملہ ایک خطرناک اشتعال انگیزی ہے۔یہ بین الاقوامی برادری کی یمنی بحران کوحل کرنے کی کوششوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق جی سی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرنایف فلاح مبارک الحجرف نے ہفتے کے روز یمن کے وزیرخارجہ احمد عواد بن مبارک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور عالمی توانائی کی رسد کے لیے خطرے کا موجب ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب نے بھی حوثی ملیشیا کے ڈرون حملے کی مذمت کی تھی۔سعودی وزارتِ خارجہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہاکہ یہ حملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد2216اور بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت نے بتایا تھا کہ اس کی افواج نے حضرموت کے قصبے الشہر میں واقع الضبہ آئل ٹرمینل پر داغے گئے مسلح ڈرونز کو روک کر ناکارہ بنادیا ہے۔اس حملے کے وقت ایک آئل ٹینکروہاں لنگراندازہونے کی تیاری کررہا تھا۔

وزارتِ خارجہ نے مزیدکہاکہ یہ حملہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ دہشت گردحوثی ملیشیا اوراس کے پشت پناہ قوتیں یمن میں شہری اوراقتصادی تنصیبات ، عالمی توانائی کی رسداورگذرگاہوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔اس نے یہ بھی کہاگیا ہے کہ’’اس حملے کو 2 اکتوبر کو جنگ بندی ختم ہونے کے بعد حوثیوں کی طرف سے اشتعال انگیزی سمجھاجائے گا‘‘۔

حوثی ملیشیا اوریمنی حکومت کے درمیان اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کی تجدید میں ناکامی کے بعد یہ پہلابڑا واقعہ ہے۔اس جنگ بندی کی میعاد اکتوبر کے اوائل میں ختم ہو گئی تھی۔

حوثیوں کے زیرقبضہ علاقوں میں اس وقت سرکاری ملازمین کوتن خواہیں ادا کرنے کی ادائی پریمنی حکومت اور ملیشیا کے درمیان اختلافات چل رہے ہیں جبکہ حالیہ ہفتوں میں دونوں فریق اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کی تجدید میں ناکام رہے ہیں۔اس تناظر میں یمن میں تشدد کا یہ پہلا بڑا واقعہ ہے اور اس سے کشیدگی میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے یمن میں سلامتی اور استحکام کے حصول کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی ان تمام کوششوں کی حمایت کا بھی اعادہ کیا ہےجن کا مقصد جنگ بندی کی تجدید اور یمن کے بحران کے جامع سیاسی حل تک پہنچنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں