امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی اور فجیرہ کے سربراہ دوسرے خلیجی حکمرانوں سمیت ریاض پہنچ گئے۔ خلیجی حکمران چین اور خلیجی ممالک کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس چینی صدر شی کے دورہ سعودی عرب کے آخری مرحلے میں بلائی گئی ہے۔
سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے فرمانرواوں کے علاوہ دیگر عرب ملکوں کے سربراہان بھی سربراہ کانفرنس کے لیے پہنچے ہیں۔
امیر قطر کا شاہ خالد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر استقبال کیا گیا ۔ استقبال کے لیے شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبد العزیز ڈپٹی گورنر ریاض کے لیے ائیر پورٹ پر موجود تھے۔ قطر کے لیے سعودی سفیر شہزادہ منصور بن خالد السعود، بدر بن محمد العطیہ سعودی عرب میں قطر کے سفیر بھی امیر قطر کے خیر مقدم کے لیے موجود تھے۔
علاوہ ازیں سیکرٹری جنرل جی سی سی ڈاکٹر نائف مبارک الحجراف بھی بطور خاص اس موقع پر ائیر پورٹ پہنچے تھے۔ چین خلیج سربراہ کانفرنس سعودی دارالحکومت ریاض میں ہورہی ہے۔ فجیرہ کے حکمران شیخ حمد بن محمد الشرقی بھی ریاض پہنچ گئے ہیں۔ وہ متحدہ عرب امارات کے وفد کی نمائندگی کے لیے پہنچے ہیں۔
دوسری جانب مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سب سے پہلے جمعرات کے روز ہی ریاض پہنچ گئے تھے۔ امکان ہے کہ وہ چین اور خلیج ممالک سمیت بعض دیگر عرب ملکوں کے سربراہان کی اس کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔
اس اہم سربارہ کانفرنس میں شرکت کے لیے کویت کے ولی عہد شیخ مشعل، سوڈان کی مجلس مقتدرہ کے سربراہ عبدالفتاح البرہان، فلسطنی اتھارٹی کے صدر محمود عباس، عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی، تیونس کے صدر قیس سعید اور لیبیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ محمد المینفی بھی ریاض پہنچ چکے ہیں۔
خلیجی ممالک سمیت متعدد دوسرے عرب ملکوں کے سربراہان کی یہ کانفرنس چین کے صدر شی جن پنگ مملکت کے دورے کے ساتھ موجودگی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔
چین کے لیڈر کا یہ دورہ سعودی عرب کے ساتھ جامع تذویراتی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کا ذریعہ بنا ہے، جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان متعدد دوسرے معاہدے بھی کیا گئے ہیں۔
چین کے صدر نے اپنے دورے کو عرب دنیا کے ساتھ نئے تعلقات کے تناظر میں اہم قرار دیا ہے۔ اب وہ سعودی عرب میں خلیجی سربراہان سمیت دیگر کئی عرب حکمرانوں کے ساتھ بھی مخاطب ہو سکییں گے۔
-
چینی صدر کا دورہ سعودی عرب، علاقائی اور عالمی سطح پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
روس یوکرین، ایرانی جوہری پروگرام ، یمن، شام اور لبنان کے امور پر مشترکہ بیان
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں 7 چینی فیکٹریاں قائم، 10 دیگر زیر تعمیر ہیں: وزیر صنعت
سعودی عرب کے وزیر صنعت اور معدنی وسائل بندر الخوریف نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے ...
مشرق وسطی