فرانسیسی صدرماکرون مراکش کے خلاف ورلڈ کپ کا سیمی فائنل میچ دیکھنے قطرجائیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانسیسی صدرعمانوایل ماکرون آیندہ بدھ کو فرانس اور مراکش کے درمیان ہونے والے فٹ بال عالمی کپ کے سیمی فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے قطرجائیں گے۔

دفاعی چیمپئن فرانس کی ٹیم مسلسل دوسری مرتبہ فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مراکش کا مقابلہ کرے گی۔اس نے ہفتے کی شب کوارٹرفائنل میں انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دی تھی اور مراکش نے پرتگال کو 1-0 سے ہرایاتھا۔

فرانسیسی وزیرکھیل ایمیلی اوڈیا کاسٹرا نے اتوار کے روزفرانس انفوریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے قطرکے اس دورے کی تفصیل طے ہونا ابھی باقی ہے لیکن انھوں نے ٹیم کا سیمی فائنل میچ دیکھنے کا وعدہ کیا تھا۔

ماکرون کے دفترنے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ اگر ٹیم عالمی کپ کے سیمی فائنل مرحلے تک پہنچ جاتی ہے تو وہ یہ میچ براہ راست دیکھنے کاانتظارکریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں