میسی 620 ملین ڈالر دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین فٹ بال کھلاڑی

فوربز نے میسی کو 2022 میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کا درجہ دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

میسی کو اپنا کھویا ہوا خزانہ مل گیا، "ورلڈ کپ قطر 2022" میں ورلڈ کپ کا ٹائٹل حاصل کرنے کے بعد سٹیڈیم میں تقریباً 20 سال تک جاری رہنے والے اپنے سفر میں میسی نے تقریباً تمام ممکنہ ٹائٹل حاصل کرلئے ہیں اور کئی ایسے ریکارڈز بھی توڑ ڈالے جن کا حصول اگلے کئی سالوں تک مشکل ہو گیا ہے۔

اپنے کیرئیر کے دوران وہ ہسپانوی کلب بارسلونا کے لیے ایک طویل عرصے تک کھیلتے رہے ۔ اس وقت وہ فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے لیے کھیلتے ہیں۔ وہ 100 بین الاقوامی میچ جیتنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی شامل ہو گئے ہیں انہوں نے 90 بین الاقوامی گول کرلئے ہیں جس کے بعد وہ سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں میں تیسرے نمبر پر آگئخ ہیں۔

میسی کا شمار فٹبال کے لیجنڈز میں ہوتا ہے کیونکہ انہوں نے دنیا کے بہترین کھلاڑی کے طور پر 7 مرتبہ گولڈن بال کا ایوارڈ جیتا ہے۔ یہ فٹبال کی تاریخ میں کسی کی جانب سے حاصل کی گئی سب سے بڑی تعداد ہے۔ لیکن ان کی دولت کتنی ہے؟

میسی کی دولت

’فوربز‘ میگزین کے مطابق سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں لیونل میسی پہلے نمبر پر ہیں ۔ ان کی سالانہ آمدنی 130 ملین ڈالر ہے۔ اس رقم میں سے 75 ملین امریکی ڈالر فٹ بال کھیل کر اور 55 ملین امریکی ڈالر کھیلوں کے علاوہ مدات میں کمائے گئے ہیں۔

"sssamiti" فاؤنڈیشن اور العربیہ ڈاٹ نیٹ کے جائزے کے مطابق اطلاعات کے مطابق لیونل میسی کی دولت 620 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے وہ دنیا کے امیر ترین فٹ بال کھلاڑی بن جاتے ہیں۔

اگرچہ 2021 میں بارسلونا چھوڑنے کے بعد میسی کی اجرت میں تقریباً 22 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی تاہم وہ جو کچھ کماتے ہیں وہ اشتہارات اور دیگر ذرائع سے بڑھ جاتا ہے۔ میسی ایڈیڈاس، پیپسی اور لیز سمیت کئی بڑے برانڈز کے اشتہاروں میں کام کرتے ہیں۔

میسی کی کمائی 2022

فٹ بال کے کھیل کے علاوہ لیونل میسی پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ فٹ بال میدان کے باہر کی آمدنی میں بھی جڑے ہوئے ہیں۔ ان دونوں میں سے ہر ایک کی کمائی 55 ملین ڈالر ہے۔ فوربز کی ٹاپ 10 کھلاڑیوں کی فہرست میں میسی اس سال کمائی کے لحاظ سے امیر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

زندگی

لیونل میسی 24 جون 1987 کو روزاریو، ارجنٹائن میں جارج میسی نامی ایک فیکٹری ورکر کے ہاں پیدا ہوئے، ان کے دو بھائی روڈریگو اور میٹیاس ہیں۔ ان کی ماریا سول نامی ایک بہن بھی ہے۔

تیس سال کی عمر میں میسی نے انتونیلا روکازو سے شادی کی۔ اس سے ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ پہلے بیٹے کا نام تھیاگو میسی ہے جو 2 نومبر 2012 کو پیدا ہوا تھا۔ اور دوسرا بیٹا میٹو میسی 1 ستمبر 2015 کو پیدا ہوا۔ بیٹی کا نام سائرون ہے۔

انہوں نے بہت سے دوسرے ایوارڈز کے علاوہ 7 بیلن ڈی آر ایوارڈز اور 6 بار گولڈن شو جیت رکھے ہیں۔

لیونل میسی کے ایوارڈز اور کارنامے

2013، 2017 اور 2018 میں یورپی گولڈن شو

2021 می پچیچی کپ

2009 میں دنیا کا بہترین فٹ بال کھلاڑی

2012 میں دنیا کا بہترین فٹ بال کھلاڑی

2019 میں فیفا مینز پلیئر آف دی ایئر

2016 میں فیفا بیلن ڈی آر

2015 میں UEFA مینز پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ

2005 میں گولڈن بوائے

2014 میں فیفا ورلڈ کپ گولڈن بال

2007 میں براوو ایوارڈز

2009 میں مارکا لنڈا

2016 میں بہترین سٹرائیکر کا "لا لیگا" ایوارڈ

2012 میں "IFFHS ورلڈ" کے مطابق ٹاپ سکورر

2015 میں "ESPY" انٹرنیشنل ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ

2006 میں فٹ بال میں سال کا بہترین نوجوان کھلاڑی

2015 میں بہترین کھلاڑی کا "لا لیگا" ایوارڈ

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں