معتمر کو دل کا دورہ، مسجد نبوی کے میڈیکل عملہ نے جان بچا لی
دل نے کام کرنا چھوڑ دیا، ایشیائی شہری بے ہوش ہوگیا، 20 منٹ سی پی آر دیا گیا
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی کے صحن میں ایک ایشیائی معتمر کو دل کا دورہ پڑا، اس کے دل نے کام کرنا چھوڑ دیا اور وہ بے ہوش ہوگیا۔ ایسے میں باب جبریل ہیلتھ سنٹر کی طبی ٹیموں نے بروقت کارروائی کی اور اس ایشیائی شہری کی جان بچانے میں کامیاب ہوگئیں۔
مدینہ ہیلتھ کلسٹر نے اشارہ کیا کہ باب جبریل ہیلتھ سنٹر کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو یہ کیس بذریعہ ہلال احمر موصول ہوا ۔ معتمر بے ہوش ہو چکا تھا اور اس کا دل بھی کام کرنا چھوڑ گیا تھا، اس کا سانس بھی بند ہوگیا تھا۔
مرکز میں میڈیکل ٹیم نے کارڈیو پلمنری ری سسیٹیشن (سی پی آر) شروع کیا اور یہ عمل 20 منٹ تک جاری رکھا۔ انتھک محنت کے بعد مریض کی نبض اور سانس بحال ہوگئے۔
صحت کی حالت مستحکم ہونے کے بعد معتمر کو معائنے اور مکمل علاج کے لیے مدینہ جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ مسجد نبوی کے قریب متعدد مراکز صحت کو جدید ترین آلات اور اہل افراد سے لیس اور معاونت فراہم کی گئی ہے ۔ یہ مراکز چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں ۔
-
دلوں کو موہ لینے والے مناظر، مسجد نبوی میں باران رحمت نے زائرین کے سر نم کردیئے
مدینہ منورہ میں ہونے والی باران رحمت نے مسجد نبوی میں حاضری دینے والے زائرین کے ...
ایڈیٹر کی پسند -
مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں ایک دن میں 40 ہزار 365 افراد کو رہنمائی فراہم کی گئی
حرمین شریفین کی دو مقدس مساجد ایک روز میں 40 ہزار 365 افراد کو رہنمائی فراہم کی ...
مشرق وسطی -
مسجد نبویﷺ کے صحن میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش
مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کے صحن میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہو گئی۔سعودی ہلال ...
ایڈیٹر کی پسند