یوکرینی بحران کو سیاسی طور پر حل کرنے کے حامی ہیں: سعودی وزیر خارجہ

شہزادہ فیصل بن فرحان نے روسی ہم منصب سے کہا کہ سعودی عرب حل کیلئے تمام فریقوں سے بات چیت جاری رکھے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کو یوکرینی بحران کو سیاسی طور پر حل کرنے کی کوششوں کے لیے سعودی عرب کی حمایت کا یقین دلایا۔

سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق بدھ کے روز شہزادہ فیصل اور لاوروف نے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں وزرا نے یوکرین کے بحران سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ مملکت تمام فریقین کے درمیان تمام تر کوششیں جاری رکھے گی۔

مزید برآں دونوں وزرا نے دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر ہونے والی پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں