ہیتھرو ایئرپورٹ سے یورینیم برآمدگی، برطانوی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا

60 سالہ شخص کو دہشت گردی کے جرم کی شق کے تحت گرفتار کیا گیا، پارسل کی ابتدا پاکستان سے ہونے کا کہا گیا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

برٹش میٹروپولیٹن پولیس نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ اس نے لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر شپنگ پارسل میں یورینیم کے آثار کی دریافت سے متعلق تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر ایک 60 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ شمال مغربی انگلینڈ میں چیشائر پولیس نے اسے "انسداد دہشت گردی" قانون کے تحت گرفتار کیا ۔ ایک ایکٹ کے ایک باب میں تابکار مواد رکھنے اور اس کی تیاری کا ذکر ہے۔

پولیس نے کہا کہ انہوں نے اس شخص کو ہفتہ کو دہشت گردی کے جرم کے شبہ میں حراست میں لیا تھا اور اسے اپریل تک ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

لندن پولیس نے بدھ کو اشارہ کیا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی خدمات نے 29 دسمبر کو دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہیتھرو ہوائی اڈے پر ایک پارسل کے اندر سے یورینیم کی ایک چھوٹی سی مقدار قبضے میں لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اخبار "دی سن" جس نے سب سے پہلے اس قبضے کی اطلاع دی نے کہا کہ پارسل کی ابتدا پاکستان سے ہوئی تھی۔

پولیس چیف رچرڈ سمتھ نے کہا ہے میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اس گرفتاری کے باوجود اور ہمارے پاس موجود معلومات کی بنیاد پر یہ واقعہ عوام کے لیے کسی خطرے سے منسلک نظر نہیں آتا۔اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یورینیم کی ضبط کی گئی چھوٹی مقدار تشویش کا باعث ہے، لیکن اس سے اس قسم کے مواد کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کیے جانے والے طریقہ کار اور معائنہ کی تاثیر کا بھی معلوم ہو جاتا ہے۔ بی بی سی نے اطلاع دی کہ یورینیم سکریپ میٹل کی کھیپ کے اندر تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں