بورس جانسن نے اپنی یادداشت لکھنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے

سابق برطانوی وزیر اعظم نے وزارت عظمیٰ کا آغاز "بریگزٹ" کے خاتمے کے عہد کے ساتھ کیا اور ایک سکینڈل اور استعفیٰ کے ساتھ ختم کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے دفتر میں اپنے ہنگامہ خیز وقت کے بارے میں یادداشت لکھنے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کر دئیے ۔ ان کا دور "بریگزٹ کو ختم کرنے" کے عزم کے ساتھ شروع ہوا اور سکینڈل اور استعفیٰ پر ختم ہوا تھا۔ پبلشر ہارپر کولنز نے پیر کو کہا کہ ابھی تک کتاب کا عنوان طے نہیں کیا گیا۔ یہ کتاب سابق وزیر اعظم کے دور کی "بے مثال" یادداشت ہوگی۔

جونسن جولائی 2019 میں وزیر اعظم بنے، دسمبر میں ایک بڑی انتخابی فتح حاصل کی اور اگلے سال برطانیہ کو یورپی یونین سے باہر کر دیا۔ انہوں نے کووڈ 19 وبائی مرض اور یوکرین میں جنگ کے ابتدائی مہینوں میں برطانیہ کی قیادت کی۔ تاہم وہ اپنی مالیات اور اخلاقیات کے بارے میں سکینڈلز میں الجھ گئے۔ جولائی 2022 میں ان کی کابینہ کے درجنوں ارکان کے احتجاج میں استعفیٰ دینے کے بعد انہیں استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا گا۔ ہارپر کولنز پبلشنگ کی طرف سے کتاب کی ریلیز کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔ معاہدے کی مالی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں