ترکیہ میں ہلاک ریسکیو کتے کی میکیسکو میں فوجی اعزاز کیساتھ تدفین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

میکسیکو میں ایک ریسکیو کتے کی فوجی تدفین کردی گئی جو ترکیہ میں حال ہی میں ملک کے جنوب مشرق میں آنے والے زبردست زلزلے سے بچ جانے والوں کی تلاش کے دوران مر گیا تھا۔ ’’ سی این بی سی العربیہ‘‘ نے اطلاع دی ہے کہ اس امدادی کتے کا نام ’’پروٹیو‘‘ تھا۔ یہ کتا ترکیہ کے شہر ادیامان میں زلزلے سے بچ جانے والوں کی تلاش کے دوران کئی روز قبل ہلاک ہو گیا تھا۔ ٹی وی چینل نے بتایا کہ مقامی میڈیا کے مطابق، "پروٹیو" کتے نے ملبے تلے زندہ بچ جانے والوں کو ڈھونڈنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ کتے کی موت کے حالات واضح نہیں کیے گئے۔

گزشتہ اتوار کو میکسیکو کی وزارت دفاع نے کتے کے لیے ماتم کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہادرانہ کام کے لیے پروٹیو کا شکریہ، آپ نے میکسیکو کی فوج کا مشن پورا کیا ہے۔ وزارت دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا کہ میکسیکو کی فوج اور فضائیہ کے اہلکاروں کو ہمارے عظیم ساتھی کتے ’’پروٹیو ‘‘کے کھو جانے پر گہرا افسوس ہے۔ آپ نے میکسیکو کے وفد کے رکن کی حیثیت سے ترکیہ میں اپنے بھائیوں کو تلاش کرنے اور بچانے کے لیے اپنا مشن پورا کیا ہے۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔

دوسری جانب ترک انادولو ایجنسی نے آج ہفتہ کو بتایا کہ ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والے 1590 شامی شہریوں کی لاشیں باب الھوی کراسنگ کے ذریعے ان کے ملک پہنچائی جا چکی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں