بھارت: افریقی ممالک کے لیے 'سستے ہتھیاروں' کی نمائش کا اہتمام

بھارت آئندہ برسوں میں ہتھیاروں کی برآمد 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم رکھتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت نے 31 افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے فوجی اور حکومتی عہدیداران کے لئے ملک میں تیار کردہ ہیلی کاپٹر، ڈرون اور آرٹلری کے ہتھیاوں کی نمائش کا اہتمام کیا۔

بدھ کے روز منعقد کی جانے والی اس نمائش میں افریقی عہدیداروں کے لئے بھارتی فوج نے مشقوں کے ذریعے سے ہیلی کاپٹروں، آرمرڈ گاڑیوں اور بم ڈسپوزل روبوٹس کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

اس کے علاوہ پونے میں منعقد کی جانے والی اس نمائش میں رائفلز، آرٹلری شیل اور میزائلوں کے مقامی ماڈل بھی شامل تھے۔

اس نمائش میں ایتھوپیا، مصر، کینیا، مراکش، نائیجریا، روانڈا اور جنوبی افریقہ سمیت 23 افریقی ممالک کے فوجیوں نے 9 دن تک مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا۔

بھارت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ چند سالوں میں ہتھیاروں کی برآمد کو بڑھا کر 5 ارب ڈالر تک پہنچا دیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں