شارجہ میں ایشیائی شخص کی بیوی،دوبچّوں کو قتل کرنے کے بعدبالکونی سے کودکرخودکشی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کے شہرشارجہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد بالکونی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے۔

امارت شارجہ کی پولیس نے بتایاہے کہ مرنے والا شخص ایشیائی باشندہ تھا اور اس کی عمر صرف 30 سال تھی۔اس کے کپڑوں سے ایک کاغذ ملا ہے جس میں اس نے واضح طورپراپنے بیوی بچّوں کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کاراس کے اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے توپتا چلا کہ خط میں درج معلومات درست تھیں۔انھوں نے وہاں سے تینوں مقتولین کی لاشیں برآمد کی ہیں۔پولیس نے اس اندوہناک واردات کی مزید تفصیل جاری نہیں کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں