ایٹم بم کی امریکی چھتری یوکرین کو بچانے میں کامیاب نہ ہو گی: خواہر صدر شمالی کوریا

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی بہن کا یوکرین پر جوہری عزائم رکھنے کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

شمالی کوریا کے طاقتور مطلق العنان رہ نما کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ نے یوکرین پر جوہری ہتھیاروں کا مطالبہ کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے سی این اے کے مطابق کم یوجونگ کا کہنا ہے کہ اس طرح کی درخواست صدر ولودی میر زیلنسکی کے دفتر کی جانب سے سیاسی سازش ہو سکتی ہے لیکن انھوں نے اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔

گذشتہ ہفتے روسی صدر ولادی میر پوتین نے یہ اعلان کیا تھا کہ ماسکو بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار نصب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،اس کے بعد جمعرات کو یوکرین کے صدارتی دفتر کی ویب سائٹ پر ایک عوامی درخواست دائر کی گئی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ یوکرین اپنی سرزمین پر جوہری ہتھیاروں کی میزبانی کرے، یا اسے اپنے جوہری ہتھیاروں سے لیس کیا جائے۔

ہفتہ کی سہ پہر تک اس پٹیشن پر صرف 611 دست خط ہوئے تھےاوریہ زیلنسکی کی جانب سے جواب کے لیے درکار 25 ہزار سے بہت کم تھے۔ کیف کے حکام نے ابھی تک اس درخواست پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

شمالی کوریا روس کے ساتھ مغرب کی عاید کردہ پابندیوں اور ان کے مشترکہ بائیکاٹ کے نتیجے میں تنہائی کا شکار ہے اور وہ کریملن کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کررہا ہے۔ اس نے گذشتہ سال روس کے یوکرین پر حملے کی حمایت کی تھی۔اس نے یوکرین کے کچھ علاقے کے روس کے ساتھ الحاق کے اعلان کی حمایت کابھی اظہار کیا تھا جبکہ اقوام متحدہ کے بیشتر ارکان نے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ تاہم اس نے ماسکو کو اسلحہ مہیا کرنے سے انکار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں