مدینہ منورہ میں فریکوئنسی ٹرانسپورٹ سروسز سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد مستفید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

"مدینہ ٹرانسپورٹ بس پروجیکٹ‘‘ کے اندر تقریباً 200 جدید بسیں مدینہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی نگرانی میں لوگوں کو مسجد نبوی اور مسجد قبا تک ٹرانسپورٹ کی خدمات فراہم کرتی ہیں۔ یہ ٹرانسپورٹ سروس سہ پہر 3:00 بجے سے شام نماز تراویح کے ایک گھنٹے بعد چلتی ہے۔

رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں اس سروس سے تقریبا ڈیڑھ لاکھ افراد نے استفادہ کیا۔

واضح رہے کہ مدینہ منورہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مستفید افراد کو مسجد نبوی اور مسجد قبا تک لے جانے کے لیے "فریکوئنسی ٹرانسپورٹ" سروس فراہم کرنے کے لیے 7 راستوں کا انتخاب کیا ہے۔ ان میں سے چھ روٹس پر یہ بسیں مسجد نبوی میں مسافروں کی آمد ورفت کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔ یہ روٹس سپورٹس اسٹیڈیم ، درة المدينہ، سيد الشهداء، اسلامی یونیورسٹی، الخالدیہ انکلیو ہیں جب کہ ساتواں پوائنٹ العالیہ مال کی پارکنگ سے زائرین اور مسافروں کو مسجد قبا میں آمد ورفت کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں