مشرقی ریاست ورجینیا کے ایک پراسیکیوٹر نے پیر کو اعلان کیا کہ امریکی ایلیمنٹری اسکول کا چھ سالہ طالب علم جس نے جنوری میں اپنے استاد کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا، کی ماں پر بچے کو نظر انداز کرنے کا جرم عائد کیا گیا ہے۔
نیوپورٹ نیوز کے پراسیکیوٹر کے دفتر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگین جرم کے علاوہ، بچے کی والدہ دیجا ٹیلر کو جیوری نے "مجرمانہ غفلت کی مرتکب پایا جس نے بھاری بھرکم آتشیں اسلحہ بچے کی پہنچ میں رکھا جس سے بچے کو خطرہ لاحق ہو"۔
پولیس کے مطابق، 6 جنوری کو، پہلی جماعت کے طالب علم نے اپنے بستے سے 9 ایم ایم کا ٹورس پستول نکالا، جو اس کی والدہ نے قانونی طور پر خریدا تھا ، اور اس نے اپنی استانی ایبی گیل زورنر کو گولی مار دی۔
25 سالہ ایبی گیل کو دو ہفتوں تک ہسپتال میں زیر علاج رہی ۔ اسے ہاتھ اور سینے پر زخم آئے تھے۔
لڑکے کے اہل خانہ نے واقعے کے فوراً بعد ایک بیان میں کہا کہ بچہ "شدید معذوری کا شکار ہے" اور یہ کہ بندوق گھر میں "محفوظ" تھی۔
اپریل کے اوائل میں، زورنر نے اسکول انتظامیہ کے خلاف ایک دیوانی مقدمہ دائر کیا، اس نے لڑکے کے پرتشدد رویے پر توجہ نہ دینے اور مبینہ طور پر کسی دوسرے طالب علم کی اس شکایت کا جواب دینے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا کہ وہ اسکول میں بندوق لے کر آیا تھا۔ اس نے اسکول انتظامیہ پر 40 ملین ڈالر ہرجانے کا دعوی کیا۔
امریکا جہاں شہریوں کے پاس تقریباً 400 ملین بندوقیں ہیں، اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات عام ہوتے جارہے ہیں۔
تازہ ترین سانحہ مارچ کے آخر میں پیش آیا، جب نیش وِل، ٹینیسی کے ایک نجی کرسچن اسکول میں تین نو سالہ طالب علم اور تین بالغ افراد ہلاک ہو گئے۔
اگرچہ چھوٹے بچوں کے گھروں میں غیر محفوظ آتشیں اسلحے تک رسائی کے حادثات عام ہیں، لیکن 10 سال سے کم عمر کے بچوں کی طرف سے اسکول میں فائرنگ کے واقعات شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں۔
امریکی محقق ڈیوڈ ریڈمین کے مرتب کردہ ڈیٹا بیس میں 1970 کی دہائی سے اب تک صرف 15 ایسے واقعات درج کیے گئے ہیں۔
-
امریکہ میں بینک ملازم کی فائرنگ، عملے کے چار ارکان قتل
امریکی ریاست کینٹکی کی پولیس نے بتایا ہے لوئی ول میں ایک بینک کی عمارت میں فائرنگ ...
بين الاقوامى -
امریکی ریاست نیو جرسی میں امام مسجد پر چاقو سے وار، ویڈیو آگئی
امریکہ میں ریاست نیوجرسی میں مسجد میں فجر کی نماز کے دوران امام مسجد پر چاقوؤں سے ...
بين الاقوامى -
امریکا: طلبہ کو شوٹرکی مشق میں اپنا وفات نامہ لکھنے پر مجبور کرنے والا استاد برطرف
امریکا میں طلبہ کو شوٹر کی مشق کے دوران میں اپنا وفات نامہ لکھنے پر مجبور کرنے ...
بين الاقوامى