برونائی کے سلطان حاجی حسن البلقیہ نے جدہ کے سرکاری دورے کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
سعودی پریس ایجنسی نے ہفتے کے روز خبر دی کہ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران "مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ مشترکہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی ولی عہد نے برونائی کے رہنما کا استقبال کیا اور جدہ کے السلام پیلس میں ملاقات سے قبل ایک سرکاری استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
برونائی کے سلطان ان دنوں سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں۔ جہاں انہوں نے بدھ کو مسجد نبوی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد، وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسیٰ العیبان ، وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی، وزیر اقتصادیات اور منصوبہ بندی فیصل علی ابراہیم اور برونائی دارالسلام میں سعودی سفیر عماد المہنہ سمیت دیگر حکام موجود تھے۔
سعودی ولی عہد اور برونائی کے سلطان کی آخری ملاقات نومبر 2022 میں بنکاک میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سمٹ کے موقع پر ہوئی تھی۔
-
سعودی عرب کی فضائی کمپنی السعودیہ نے سوڈان کے لیےتمام پروازیں معطل کردیں
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے سوڈان سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: اونٹوں کے نقوش کی بحالی کے منصوبے کے مالکانہ حقوق ہیریٹیج اتھارٹی کو حاصل
سعودی عرب میں ہیریٹیج اتھارٹی نے چیئرمین ڈاکٹر جاسر الحربش کو حاصل اختیارات کے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کے ساتھ باقاعدہ رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے: وائٹ ہاؤس
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے جمعہ کو کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ایک وفد نے سعودی عرب کے ولی ...
بين الاقوامى