پہلی اینیمیشن کانفرنس 3 مئی کو شارجہ میں منعقد ہو گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے ثقافتی مرکز میں امارات کی پہلی اینیمیشن کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

شارجہ بک اتھارٹی کے زیر اہتمام ہونے والی یہ کانفرنس 3 سے 5 مئی تک جاری رہے گی جس میں ایوارڈ یافتہ اینیمیشن پروڈیوسرز اور دنیا بھر کے نامور پبلشرز کو مدعو کیا گیا ہے۔

شارجہ ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں مختلف موضوعات پر اجلاس ہوں گے جن میں کتابوں کی فروخت کے حقوق، دانشورانہ ملکیت کے حقوق، پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن کے حقوق سے متعلق امور شامل ہیں۔

کانفرنس کے شرکاء دنیا بھر کے نامور پبلشرز کے تجربے اور علم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اس موقع پر شارجہ اینیمیشن کانفرنس کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر خولہ المجینی کا کہنا تھا "یہ کانفرنس اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے جس کی مدد سے خطے کے پبلشرز دنیا بھر کی نامور شخصیات سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں