قطرایئرویز کے سی ای او کا نئی سعودی فضائی کمپنی ریاض ایئر سے مسابقت کا خیرمقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

قطرایئرویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) نے کہا ہےکہ وہ نئی سعودی فضائی کمپنی ریاض ایئر کی آمد پر پُرجوش ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کو مارکیٹ شیئرمیں مسابقت کے لیے’’سب سے زیادہ خوش آمدید‘‘ کہتے ہیں کیونکہ خطۂ خلیج میں ہوا بازی کے شعبے میں مسابقت میں اضافہ ہوا ہے۔

اکبرالباکرنے دبئی میں سوموار کو ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کوبتایاکہ ہم سعودی عرب کوشہری ہوابازی میں سب سے زیادہ خوش آمدید کہتے ہیں۔یہاں خطے میں ہرایک کے لیے بہت زیادہ کاروبارہے۔

اکبرالباکرنے بتایاکہ قطرایئرویزکاایئرسربیا میں سرمایہ کاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،لیکن دونوں ایئرلائنز نے جنوری میں کوڈ شیئرمعاہدے پر دست خط کیے تھے۔

انھوں نے کہا:’’ہم نے ان ایئرلائنز میں سرمایہ کاری کی ہے جو قطرایئرویز کے ساتھ مل کرایک دوسرے کے ساتھ مربوط کاروبار میں ہم آہنگی رکھتی ہیں‘‘۔ان کامزیدکہناتھاکہ ایئرسربیا میں سرمایہ کاری کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے۔تاہم ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کوڈ شیئر کرنے کو تیار ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں