حج 2026 کا اختتام، سعودی عرب نے عازمین کی واپس روانگی شروع کر دی

حجاج کی واپسی کے لیے بندرگاہوں، ایئرپورٹس پر سعودی عملہ متحرک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ مملکت نے حج 2026 کے بعد حجاج کرام کی وسیع پیمانے پر روانگی شروع کر دی ہے اور حکام ملک کے فضائی، سمندری اور زمینی داخلی مقامات پر متحرک ہیں تاکہ حجاج کی واپسی کا ہموار سفر یقینی بنایا جائے۔

حجاج کرام کی مسجدِ نبویؐ کی زیارت مکمل کرنے کے بعد ابتدائی پروازیں خادم الحرمین الشریفین پروگرام برائے حج، عمرہ و زیارت کے مہمانوں کو لے کر مدینہ سے روانہ ہو گئیں۔

مذکورہ پروگرام کے مہمان زیارت کے بعد پرنس محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ائیرپورٹ سے روانہ ہو گئے جسے منتظمین نے روحانی طور پر ایک بھرپور سفر قرار دیا۔ اس میں روضۂ رسولؐ اور تاریخی و ثقافتی مقامات کے دورے شامل تھے۔

اس پروگرام کی نگران سعودی وزارتِ اسلامی امور، دعوت و رہنمائی نے کہا کہ حجاج کرام نے اسلام سے متعلق معلومات میں اضافے کے لیے تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔

جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس سال 17 لاکھ سے زائد عازمین نے فریضۂ حج ادا کیا۔ (ایس پی اے
جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس سال 17 لاکھ سے زائد عازمین نے فریضۂ حج ادا کیا۔ (ایس پی اے

کئی شرکاء نے معیاری رہائش، نقل و حمل، صحت اور سفری خدمات کے حوالے سے مملکت کے انتظامات کی تعریف کی۔

خادم الحرمین الشریفین پروگرام کے تحت میزبانی پر انہوں نے سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا جو ہر سال تمام دنیا سے ہزاروں مسلمانوں کو مملکت کے خرچ پر حج کی ادائیگی کے لیے مدعو کرتی ہے۔

جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس سال 17 لاکھ سے زائد عازمین نے فریضۂ حج ادا کیا۔ (ایس
جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس سال 17 لاکھ سے زائد عازمین نے فریضۂ حج ادا کیا۔ (ایس

دریں اثناء سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے کہا کہ جدہ اسلامک پورٹ اور ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ائیرپورٹ سے روانہ ہونے والے حجاج کے ابتدائی گروپ کے لیے روانگی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ تمام سرحدی گذرگاہوں پر اہلکاروں اور وسائل کو متحرک کر دیا گیا تاکہ روانگی کا عمل آسان ہو اور حجاج کرام کے لیے رسمی سفری کارروائیاں تیزی سے مکمل کرنا یقینی ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں