لیبیا کی پارلیمان نے اپنے ہی مقرر کردہ وزیراعظم فتحی باشاغاکو معطل کرنے کی منظوری دے دی ہے اور ان کی جگہ وزیرخزانہ اسامہ حمدہ کو وزارتِ عظمیٰ کی ذمہ داریاں تفویض کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
لیبیا کے مشرق میں قائم پارلیمان نے گذشتہ سال فتحی باشاغا کووزیراعظم مقررکیا تھا لیکن وہ دارالحکومت طرابلس میں داخل ہونے یا وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ سے عہدہ سنبھالنے سے قاصررہے ہیں۔الدبیبہ نے ان کے تقررکومسترد کردیا تھا۔