ایک باخبر ذریعے نے جمعہ کو خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی سعودی عرب میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ زیلنسکی اس کے بعد فرانس کے سرکاری طیارے میں جاپان کے شہر ہیروشیما میں ہونے والے جی 7 اجلاس میں جائیں گے۔
مراسل #العربية عبد الرحمن العصيمي يؤكد حضور #زيلينسكي في #قمة_جدة: الخطوة تأتي استكمالا للدور السعودي لحل أزمة #أوكرانيا pic.twitter.com/jKjsJt4J7X
— العربية (@AlArabiya) May 19, 2023
آج بروز جمعۃ المبارک جدہ میں بتیسویں سیشن میں عرب سربراہی اجلاس کا باقاعدہ آغاز اس امید، اتفاق اور بھروسے کے ماحول کے درمیان ہوگا کہ اس کے نتائج زیادہ تر گرما گرم مسائل کے حل سلسلے میں مثبت طور پر ظاہر ہوں گے۔
سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں شام کی عرب لیگ میں واپسی، ہمسایہ ممالک کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کے علاوہ سوڈان کی غیر مستحکم صورت حال اور مسئلہ فلسطین زیر غور رہیں گے۔