بھارت میں ایک خوفناک اور حیران کن منظردیکھنے میں آیا ہے جہاں ہزاروں سفید کیڑے آسمان سے بارش کی طرح "گرتے" دکھائی دیے جس سے سڑک پر کیڑوں کی موٹی تہہ لگ گئی ہے۔
یہ واقعہ منگل کو نیپال کی سرحد کے قریب واقع ریاست بہار میں بارش کی طرح آسمان سے سفید کیڑوں کی بارش شروع کی شکل میں سامنے آیا۔ یہ منظر لوگ یہ منظر دیکھ کر ششدر رہ گئے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو کو بڑی تعداد میں لوگ دیکھ رہے ہیں۔ لاکھوں ویوز حاصل کرنےوالی اس ویڈیو میں نامعلوم کیڑے سڑک کو بھرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ مقامی لوگ یہ سب کچھ دیکھ کر مبہوت رہ گئے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا کیڑے گرنے کی وجہ کیا تھی یا وہ واقعی کیڑے تھے۔
بھارت کے مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس خوفناک واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کیڑے جیسی مخلوق آسمان سے بارش کی طرح گرتی نظر آئی ہو۔
نباتات کے ماہرین نے انکشاف کیا کہ بہار میں پیش آنے والا واقعہ "چنار" کے درخت کی ایک قسم کے "پتے" ہوسکتے ہیں۔ یہ کیڑوں کی طرح ہوتے ہیں۔ اس لیے ہوسکتا ہے کہ لوگوں کو لگا ہو کہ یہ کیڑے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ ایسا عجیب و غریب اور خوفناک واقعہ پیش آیا ہو کیونکہ ملک کے جنوب کے وسیع علاقوں میں ایسا ہی ایک نادر واقعہ پہلے بھی سامنے آ چکا ہے جس میں ہزاروں زندہ کیڑے بارش کی طرح زمین پر گرے تھے۔
چین کے صوبہ لیاؤننگ میں بھی گزشتہ مارچ میں ایسا ہی ایک واقعہ دیکھنے میں آیا جس میں دکھایا گیا کہ آسمان سے کیڑے گرتے دکھائی دیے۔ بعد میں رہائشیوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ اپنے اوپر گرنے والے کیڑوں سے بچانے کے لیے چھتری کا استعمال کریں۔
آسٹریلیا میں آسمان سے چھوٹی زندہ مچھلیاں گرنا شروع ہونے کے بعد دور دراز کے علاقوں میں بھی چونکا دینے والے مناظر دیکھنے میں آئے۔ سائنسدانوں نے اس عجیب و غریب واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مون سون میں سمندری طوفان جیسے تیز طوفانوں کی وجہ سے ہونے کا امکان ہے کیونکہ یہ طوفان کیڑے مکوڑوں کو اپنے ساتھ اڑا دوسرے مقامات پر کرلے جا سکتے ہیں۔