ایلون مسک کی ٹوئٹر بلیو ٹک صارفین پر بڑی نوازشات کی بارش

ٹوئٹر بلیو سبسکرائبر اب 2 گھنٹے طویل دورانیے تک کی ویڈیو اپ لوڈ کر سکیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے بلیو ٹک صارفین کو بڑی سہولت سے نواز دیا۔

ٹوئٹر کی جانب سے بلیو ٹک کے حامل اکاؤنٹ ہولڈر صارفین کے لیے اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو کے دورانیے کی حد 2 گھنٹے تک بڑھا دی ہے۔

ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے ایک ٹویٹ پیغام میں اس بات کا اعلان کیا کہ ٹوئٹر بلیو سبسکرائبر اب 2 گھنٹے طویل دورانیے تک کی ویڈیو اپ لوڈ کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو فائل کے سائز کو بھی 2 جی بی سے بڑھا کر 8 جی بی کر دیا ہے۔

ٹوئٹر بلیو میں کی جانے والی تبدیلیوں کے تحت ٹوئٹر کی آئی او ایس ایپ کے ذریعے ویڈیو اپ لوڈ کی جا سکے گی جو کہ اس سے پہلے صرف ویب سے کی جا سکتی تھی۔ البتہ ویڈیو کا معیار فُل ایچ ڈی ہی رہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں