ملائشیا کے عازمین حج کا ’’ روڈ ٹو مکہ‘‘ پروگرام پر خوشی کا اظہار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ملائیشیا کے عازمین نے اس سال کوالالمپور کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہی سعودی عرب کے شروع کردہ خصوصی اقدام ’’ روڈ ٹو مکہ ‘‘ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ایئرپورٹ کے انیشیٹو ہال سے ہی اس اقدام کی سہولیات شروع ہوجاتی ہیں۔ یہ اقدام سعودی عرب کے سفر کو آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اس تناظر میں ملائیشیا میں بہت سے عازمین حج نے کوالالمپور ایئرپورٹ پر ’’ روڈ ٹو مکہ‘‘ اقدام کے آغاز پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور اس پروگرام کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثبت اشارہ قرار دیا۔ ملائیشین عازمین نے کہا سعودی عرب کی جانب سے بہترین اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں مثبت ہیں اور اس سے سفر کی دشواریاں کم ہوں گی۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے ضیوف الرحمن کے لیے ’’روڈ ٹو مکہ‘‘ پہل میں نقل و حرکت، رہائش کے انتظامات، اور آمد سے لیکر واپسی تک کاموں میں آسانیاں پیدا کی جا تی ہیں۔ یہ پروگرام بھی سعودی ویژن 2030 کے فریم ورک کے تحت شروع کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں