سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ بندی میں 5 دن کی توسیع

سعودی عرب اور امریکا نے جنگ بندی معاہدے میں 5 دن کی توسیع کا خیر مقدم کیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ بندی میں 5 دن کی توسیع ہوگئی۔ پیر کو سعودی عرب اور امریکہ نے سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں 5 دن کی توسیع کے معاہدے کا خیرمقدم کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے افریقی امور کے دفتر نے کہا ہے کہ سوڈان میں جنگ بندی میں توسیع سے زیادہ انسانی امداد اور بنیادی خدمات کی بحالی کے لیے وقت ملے گا۔ سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں تشدد میں کمی دیکھی گئی۔

واضح رہے 15 اپریل کو سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان طاقت کی کشمکش شروع ہوئی ۔جس میں سیکڑوں افراد ہلاک اور تقریباً 1.4 ملین افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز نے کہا تھا کہ وہ سعودی عرب اور امریکہ کی ثالثی میں ایک ہفتے کے جنگ بندی معاہدے میں توسیع پر غور کر رہے ہیں جس کا مقصد انسانی امداد کی تقسیم کی اجازت دینا ہے۔ پرانا معاہدہ پیر کی شام ختم ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں