مصر اور اسرائیل کے درمیان سرحدی جھڑپ کے بعد غلط خبروں ، تصاویر اور ویڈیوز کا بھی ایک سیلاب انٹرنیٹ پر وائرل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کی ایسی تفصیلات پیش کی جارہی ہیں جو اس خطے میں شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتی ہیں۔ دونوں ملکوں کی مشترکہ تحقیقات کے نتائج کے آنے تک واقعہ کے نتائج مبہم ہی رہیں گے۔
ہفتہ 3 مئی کو مصر اور اسرائیل کی درمیانی سرحد پر ایک مصری سکیورٹی اہلکار ور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے اور مصری سرحدی محافظ بھی جاں بحق ہوگیا تھا۔ اس حوالے سے اب انٹرنیٹ پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں سرحدی باڑ کی مبینہ خلاف ورزی دکھائی گئی ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مصری جانب سے باڑ کو کاٹا گیا ہے۔
تصویر کے پبلشرز نے دعویٰ کیا کہ مصری سرحدی محافظ اسی جگہ سے اسرائیلی علاقے میں داخل ہوا تھا۔ یاد رہے قاہرہ نے تصدیق کی ہے کہ یہ سیکورٹی اہلکار منشیات کے سمگلروں کا پیچھا کر رہا تھا۔ تاہم یہ تصویر اور ایسی دیگر افواہیں بالکل درست نہیں ہیں کیونکہ یہ تصویر نومبر 2022 میں اس وقت سرحدی علاقے میں دراندازی اور چوری کے واقعے کے بعد شائع ہوئی تھی۔
سرچ انجنوں پر اسے تلاش کرنے سے معلوم ہوا کہ یہ تصویر گزشتہ سال نومبر میں اسرائیلی نیوز ویب سائٹس پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو سے نکالی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں سرحدی بستی میں چوروں کی دراندازی کے بارے میں بات کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ مصر کے سرکاری ورژن کے مطابق ہفتے کے روز مارے جانے والے مصری فوجی نے متعدد منشیات کے سمگلروں کا پیچھا کرتے ہوئے باڑ توڑ دی تھی اور متعدد اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں وہ مارا گیا تھا۔
-
مصر اور اسرائیل کے درمیان "سرحدی جھڑپ" کے بعد سکیورٹی الرٹ
اسرائیل اور مصر کے درمیان سرحد پر ’’ العوجہ‘‘ بارڈر کراسنگ پر فائرنگ کے واقعہ کے ...
بين الاقوامى -
تین اسرائیلی فوجیوں کو قتل کرنے والا مصری فوجی کون ہے؟
مصر اور اسرائیل کی سرحد پر دو روز قبل ہونے والی فائرنگ کے نتیجے تین اسرائیلی ...
مشرق وسطی -
سرحدی جھڑپ کے بعد مصر اور اسرائیل کے وزرائے دفاع کے درمیان فون پر بات چیت
مصری وزیر دفاع محمد ذکی نے ہفتے کے روز اپنے اسرائیلی ہم منصب یوآو گیلنٹ کو فون کیا ...
بين الاقوامى -
مصر، اسرائیل سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ،تین صہیونی فوجی اورایک مصری محافظ ہلاک
سکیورٹی اہلکارمنشیات اسمگلروں کا پیچھا کرتے اسرائیلی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے ...
مشرق وسطی