ٹرمپ آج اپنے مقدمے کی سماعت سے پہلے میامی پہنچ گئے
ٹرمپ کی سماعت پر بڑے ہجوم اور مظاہروں سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: میامی پولیس
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو خفیہ دستاویزات سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر فلوریڈا پہنچے۔ میامی پولیس نے کہا کہ وہ ٹرمپ کی سماعت پر بڑے ہجوم اور مظاہروں سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ دو ماہ میں دوسری مرتبہ ٹرمپ کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
امریکی محکمہ انصاف نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ وائٹ ہاؤس آرکائیو کیس میں ان کے خلاف 37 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ امریکی "فوربز" میگزین کے مطابق ٹرمپ کو آج منگل 13 جون کو مقامی وقت کے مطابق 15:00 بجے میامی کی ایک وفاقی عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ وہ خود کو پہلے ہی حکام کے حوالے کر دیں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق ان کی پیشی کا وقت رات 11 بجے ہے۔
وہ جنوری 2021 میں وائٹ ہاؤس سے نکلے تو محکمہ انصاف نے کہا تھا ٹرمپ پینٹاگون، سی آئی اے، نیشنل سیکیورٹی ایجنسی اور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کی خفیہ فائلوں کے پورے باکس اپنے ساتھ لے گئے۔
فلوریڈا کی وفاقی عدالت میں دائر فرد جرم کے مطابق ٹرمپ نے ان فائلوں کو فلوریڈا میں اپنے گھر میں بھی غیر محفوظ طریقے سے رکھا تھا۔
ٹرمپ جو دستاویزات اپنے ساتھ لے گئے تھے ان میں امریکہ اور بیرونی ممالک دونوں کے لیے دفاعی صلاحیتوں اور ہتھیاروں سے متعلق معلومات، امریکی جوہری پروگرام، غیر ملکی فوجی حملے کی صورت میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ممکنہ خطرات اور ممکنہ ردعمل کے منصوبے کی معلومات شامل تھیں۔ ان خفیہ دستاویز کا غیر مجاز انکشاف امریکہ کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
ٹرمپ پر فرد جرم میں قومی سلامتی سے متعلق معلومات رکھنا، انصاف میں رکاوٹ ڈالنے کی سازشاور جھوٹی دستاویزات اور بیانات چھپانے کے الزامات شامل ہیں۔
خصوصی پراسیکیوٹر جیک اسمتھ کی طرف سے لگائے گئے الزامات کا جائزہ لیں تو الزامات ثابت ہونے کی صورت میں ہر الزام کے تحت 20 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ دستاویزات کو چھپانے میں مدد کرنے پر ٹرمپ کے معاون والٹ نوٹا کے خلاف بھی چھ الزامات لگائے گئے ہیں۔
"Ipsos" انسٹی ٹیوٹ اور "ABC News" کے ذریعہ کرائے گئے اور اتوار کو شائع ایک سروے کے مطابق 47 فیصد جواب دہندگان کے مطابق ٹرمپ پر لگائے گئے الزامات کا محرک سیاسی ہے۔ 37 فیصد کے مطابق الزامات کا محرک سیاسی نہیں ہے۔ 61 فیصد رائے دہندگان کے مطابق ٹرمپ پر الزامات بہت سنگین ہیں۔ 19 فیصد افراد کے مطابق یہ الزامات کسی قدر سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔
-
خفیہ دستاویزات کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد
ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر بن گئے ہیں۔ ان پر خفیہ ...
بين الاقوامى -
کبھی سوچا نہ تھا کہ امریکہ میں بھی ایسا ہو گا: ڈونلڈ ٹرمپ
سابق صدر نے اپنے خلاف عدالتی کارروائی کو امریکہ کی توہین قرار دے دیا
بين الاقوامى -
’’آیندہ منگل کوگرفتارکرلیاجاؤں گا‘‘؛ڈونلڈٹرمپ کی حامیوں سے احتجاج کی اپیل
امریکاکے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھیں 2016ء کے انتخابات سے قبل ایک پورن ...
بين الاقوامى -
امریکی ٹی وی اسٹار پیرس ہلٹن کا ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکہ دینے کا دعویٰ
امریکی رئیلٹی ٹی وی سٹار پیرس ہلٹن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سنہ 2016ء کے ...
بين الاقوامى