شمالی سوئٹزرلینڈ میں ٹیک آف کے بعد گرم ہوا کے غبارے میں آگ لگ گئی اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ ہفتہ کو اس وقت پیش آیا جب غبارے نے مقامی وقت کے مطابق صبح 6:00 بجے (جی ایم ٹی وقت کے مطابق 4 بجے) میٹن بوڈن سے اڑان بھری۔ اگ لگنے سے غبارہ کم اونچائی سے واپس زمین پر گر گیا۔ 28 سے 62 سال کے درمیان چار خواتین اور تین مرد زخمی ہوئے۔ دو خواتین اور ایک مرد کی حالت تشویشناک ہے۔
ٹاؤن کی فائر بریگیڈ نے آگ پر تیزی سے قابو پالیا اور علاقے کو محفوظ کرلیا۔ سوئس سیکیورٹی انویسٹی گیشن سروس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔