سعودی عرب اور امارات نے نجی شعبہ کے ملازمین کے لیے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ دونوں ملکوں میں عید الاضحی بدھ 28 کو منائی جا رہی ہے۔
سعودی عرب میں وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے ٹویٹر پر کہا کہ سعودی عرب میں نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے ملازمین یوم عرفہ سے شروع ہونے والی چار روزہ چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ یوم عرفہ منگل 27 جون کو ہوگی۔ 27 سے لیکر 30 جون چار دن تعطیل رہے گی۔
🗓️ || موعد إجازة #عيد_الأضحى المبارك للقطاعين الخاص وغير الربحي، وكل عام وأنتم بخير. pic.twitter.com/S9kIJkjQaV
— وزارة الموارد البشرية والتنمية الاجتماعية (@HRSD_SA) June 19, 2023
متحدہ عرب امارات میں انسانی وسائل اور امارات کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے کے ملازمین ہفتہ تا اتوار ویک اینڈ کے علاوہ 27 جون سے جمعہ 30 جون تک چھٹی سے لطف اندوز ہوں گے۔ یہ فیصلہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے اتوار کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ حج کے مناسب کاآغاز 26 جون پیر سے ہو رہا ہے۔
We announce that 27th June to 30th June will be an official paid holiday for private sector employees in celebration of Eid Al Adha.
— وزارة الموارد البشرية والتوطين (@MOHRE_UAE) June 19, 2023
Eid Mubarak! ❤️#MoHRE
-
ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیا، سعودی عرب میں عید الاضحی بدھ 28 جون کو ہو گی
سپریم کورٹ نے عید الاضحی کا چاند نظر آنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کو ...
ایڈیٹر کی پسند -
امارات نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کی تاریخوں کا اعلان کر دی
امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے اتوار کو سرکاری شعبے کے ...
مشرق وسطی -
بیشترعالم اسلام میں عید الاضحی 28 جون کو ہونا ممکن نہیں: عالمی فلکیاتی مرکز
بعض ملکوں میں پیر 19 جون کو یکم ذو الحج اور بدھ 28 جون کو عید الاضحیٰ ہوگی: ...
بين الاقوامى