جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور کے ایک سیاحتی مقام پر کیبل کار میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کے باعث اس کے کیبنز سوار کم سے کم 75 افراد مسلسل 10گھنٹے تک فضا میں معلق رہے۔
جمعے کو ایکواڈور کے دارالحکومت کوئٹو کی میونسپلٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ فنی خرابی کے باعث 75 افراد 4000 میٹر کی بلندی پر کیبل کاروں میں پھنس گئے تھے تاہم انہیں اب ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس، سول ڈیفنس اور خصوصی یونٹوں کی مداخلت کے بعد ایک ڈرون کی نگرانی میں بلند پہاڑوں میں 75 افراد کو بچایا گیا اور انہیں اچھی حالت میں زمین پر منتقل کیا گیا۔
Dozens of people were rescued in the early hours of Friday after being trapped for nearly 10 hours on one of the world's highest #tourist cable cars in #Ecuador's capital Quito.
— KUWAIT TIMES (@kuwaittimesnews) July 7, 2023
Seventy-five people were brought to the ground, all "safe and sound," after an operation involving… pic.twitter.com/6UsD6dz7jL
بین الاقوامی اور مقامی میڈیا پر ایسی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں رات کے وقت امدادی عملے کے کارکن کی کیبل کار کے ڈبوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کرتے دکھایا گیا ہے۔
اہلکار ریسکیو کیے گئے لوگوں کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اس دوران ان کی صحت پر کوئی اثر پڑا ہے یا نہیں۔