صفائی کرنیوالے کو میسی سے دستخط مانگنا مہنگا پڑ گیا، نوکری سے برخاست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکن انٹر میامی سٹیڈیم میں صفائی کرنے والوں میں سے ایک نے ارجنٹائن کے سٹار لیونل میسی سے اپنی شرٹ پر دستخط کرنے کو کہا لیکن اسے اس بات کی امید نہیں تھی کہ آخر کار اسے اس کی ایسی سزا ملے گی کہ اسے نوکری سے برخاست کردیا جائے گا۔

ڈیلی میل کے مطابق صفائی کرنیوالے کرسچن سلامانکا میامی میں صرف ڈیڑھ سال سے مقیم ہے اور کھیلوں کی تقریبات اور کنسرٹس میں صفائی ستھرائی کرنے والی کمپنی کے ساتھ کام کرتا ہے۔ اسے پہلی مرتبہ انٹر میامی میں کام کرنے کا موقع ملا تھا۔

اپنے کام کے دوران نوجوان اپنی جگہ سے چلا گیا اور سٹیڈیم کے گیراج میں پہنچتے ہی کلب بس میں چلا گیا۔ ارجنٹائن کی شرٹ اٹھائی اور میسی سے اس پر دستخط کرنے کو کہ بیٹھا۔ میسی نے دستخط کرنے پر رضامندی ظاہر کردی لیکن سکیورٹی اہلکار فوری طور پر کرسچن سلامانکا کی طرف بڑھے اور انہیں وہاں سے ہٹا دیا۔ اس کے بعد اسے مستقل طور پر نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ موصول ہوگیا۔

کرسچن نے ارجنٹائن کے اخبار "La Nacion" کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا میں بس گیراج کے حصہ میں واقع بیت الخلاء کی صفائی کا کام کرتا ہوں۔ خوش قسمتی سے جب بس پہنچی اور کھلاڑی روانہ ہوئے تو میں وہاں موجود تھا۔ ان میں سے آخری لیونل میسی تھے۔ میں نے چیخ کر کہا "ہیلو، ورلڈ چیمپئن" ۔ میسی جب مڑی کر میری قمیص پر دستخط کرنے آیا تو سکیورٹی اہلکار فورا پہنچ گئے اور انہوں نے مجھے نوکری سے نکال دیا۔ لیکن یہ عمل اسی رد عمل کا مستحق تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں