سعودی عرب کی نئی ایئر لائن ریاض ایئر اور ہسپانوی فٹ بال کلب اٹلیٹیکو ڈی میڈرڈ نے جمعرات کو ایک مشترکہ بیان میں کثیر سالہ شراکت کے معاہدے کا اعلان کیا۔
معاہدے کے ایک حصے کے طور پر ، ریاض ایئر ہسپانوی کلب کا مرکزی سپانسر بن جائے گا۔
اٹلیٹیکو ڈی میڈرڈ کے سی ای او میگوئل اینجیل گل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "اس شراکت داری کا مطلب دنیا بھر میں اپنے مداحوں کو بہتر تجربات پیش کرنے کا ایک بہترین موقع ہے اور مجھے یقین ہے کہ ریاض ایئر کے ساتھ یہ اتحاد ہمارے کلب کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔"
A legendary partnership with @Atleti has just kicked off ⚽ 🛫
— Riyadh Air (@RiyadhAir) August 10, 2023
The #FutureTakesFlight#aPIFCompany pic.twitter.com/YQGHdESNqm
بیان میں ریاض ایئر کے چیف ایگزیکٹو ٹونی ڈگلس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ " اس وقت جب ہم 2025 میں اپنی افتتاحی پرواز کی طرف گامزن ہیں، اس معاہدے کے ساتھ ہم ایک بار پھر دنیا کو حیرت زدہ کر رہے ہیں۔"
ریاض ایئر ، جو 2025 میں پروازیں شروع کرے گی، سعودی عرب کے خودمختار دولت فنڈ ، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کی ملکیت ہے۔
-
پاکستان، سعودی عرب مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے پر متفق
پاکستان اورسعودی عرب توائی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سمندری پانی کوصاف کرنے اور ...
پاكستان -
سعودی عرب میں یوکرین مذاکرات کیف کے لیے ایک پیش رفت ہیں: یوکرینی وزیر خارجہ
یوکرین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں سعودی میزبانی میں ہونے والی ...
بين الاقوامى -
قوموں میں نفرتیں مٹانے کے لیے مکہ کانفرنس امن کا پیغام ہے: مفتی اعظم سعودی عرب
سعودی عرب کے مفتی اعظم، سینئر علما کونسل کے چیئرمین اور قائمہ کمیٹی برائے سائنسی ...
مشرق وسطی