عُمان کا تیل کی معتدل قیمت پر مبنی 2023 کی پہلی شش ماہی میں1.7 ارب ڈالرکا فاضل بجٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

خلیجی سلطنت عُمان نے2023 کی پہلی شش ماہی کے اختتام پر1.71 ارب ڈالر (656 ملین ریال) کے فاضل بجٹ کی اطلاع دی ہے جبکہ 2022 کے اسی عرصے میں فاضل بجٹ کی رقم 78 کروڑ 40 لاکھ ریال تھی۔

عُمان نے 2023 کے بجٹ کی منظوری دی ہے جس میں 1.3 ارب ریال یا جی ڈی پی کا 3 فی صد خسارہ ہوگا۔گذشتہ سال اس کا قریباً تین ارب ڈالر کا فاضل بجٹ تھا۔

خلیج کے تیل پیدا کرنے والے ممالک کو گذشتہ سال تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے سے فائدہ ہوا تھا اور ایک وقت میں تیل کی قیمتیں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوزکرگئی تھیں۔

عُمان کا رواں سال کا بجٹ تیل کی اوسط قیمت 55 ڈالر فی بیرل پر مبنی ہے۔ 2022 کا بجٹ تیل کی قیمت کے 50 ڈالر فی بیرل کے مفروضے پر مبنی تھا، لیکن بعد میں حکومت نے تخمینہ لگایا کہ پچھلے سال قیمتیں اوسطاً 94 ڈالر فی بیرل رہی تھیں۔

گذشتہ سال تیل کی قیمتیں قریباً 124 ڈالر کی بلند ترین سطح پر بھی گئی تھیں، حالانکہ سعودی عرب کے زیر قیادت اوپیک اورروس کے زیر قیادت غیر اوپیک اتحادیوں نے پیداوار میں کٹوتی کی وجہ سے قیمتوں میں مسلسل ساتویں ہفتہ وار اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کو برینٹ کروڈ کی قیمت 86.81 ڈالر فی بیرل تھی۔

بحرین کے ساتھ عُمان اپنے حجم کے لحاظ سے تیل اور گیس برآمد کرنے والے خلیجی ممالک میں سب سے زیادہ مقروض ہے، حالانکہ وہ اپنے کچھ قرضے ادا کر رہا ہے۔

موڈیز نے مئی میں عُمان کی درجہ بندی کو بی اے 2 میں اپ گریڈ کیا تھا اور مضبوط مالیاتی میٹرکس کا حوالہ دیتے ہوئے مثبت نقطہ نظر برقرار رکھا تھا۔ اس سال کے اوائل میں فچ اور ایس اینڈ پی دونوں نے عمان کی بی بی ریٹنگ پر اپنے نقطہ نظر کو مستحکم سے مثبت کردیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں