شام کے دارالحکومت دمشق میں آج اتوار کے روز زور دار دھماکوں کی آوازوں کے بعد معلوم ہوا ہے کہ یہ دھماکے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانے میں ہوئے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ حملے میں شامی دارالحکومت کے مغرب میں ایک پہاڑی علاقے میں ایرانی حمایت یافتہ دھڑوں کے میزائل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔
تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ دھماکہ اسرائیل کی جانب سے زمین سے زمین پر مارکرنے والے میزائل کے ذریعے کیا گیا یا دھماکہ اسلحہ گوداموں میں بم نصب کرکے کیا گیا۔
مادی نقصانات
انہوں نے واضح کیا کہ دھماکوں سے مادی نقصان ہوا جبکہ کسی قسم کے جانی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ایک ہفتہ قبل شام کی وزارت دفاع کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ دمشق کے آس پاس کے مقامات پر اسرائیلی فضائی اور بمباری کے نتیجے میں چار شامی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
19 جولائی کو اسرائیلی بمباری میں تین جنگجو ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے تھے جس میں دارالحکومت کے آس پاس میں شامی فوج اور دیگر مسلح گروہوں سے تعلق رکھنے والے مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران اسرائیل نے شام میں سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں جن میں فوج اور لبنانی حزب اللہ کے ٹھکانوں اور ایران نواز ملیشیاؤں کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں شام میں الگ الگ علاقوں میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ڈپو شامل ہیں۔
لیکن تل ابیب شاذ و نادر ہی شامی سرزمین پر حملوں کے نفاذ کی تصدیق کرتا ہے.
-
شام میں داعش کا حملہ ، حکومت کے 23 فوجی ہلاک
شام کے مشرقی حصے میں ایک فوجی بس پر حملے میں شامی حکومت کے کم از کم 23 فوجی ہلاک ...
مشرق وسطی -
شمالی شام میں کارروائی کی منصوبہ بندی کے دوران داعش کے تین جنگجو گرفتار
آج جمعرات کو ترک انٹیلی جنس حکام نے شدت پسند گروپ ‘داعش کے تین ارکان کی گرفتاری ...
مشرق وسطی -
اسرائیل نے جاسوسی کے شبے میں ایرانی یہودی کو ملک بدر کر دیا
اسرائیل کی جنرل سکیورٹی سروس، شن بیت نے کہا کہ اس نے جمعہ کے روز ایران کی جانب سے ...
مشرق وسطی