ناروے یوکرین کو روس کے خلاف جنگ کے لیے ایف 16 طیارے عطیہ کرے گا:رپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ناروے یوکرین کی سوویت دور کی فضائیہ کو مضبوط بنانے کے لیے ایف 16 لڑاکا طیارے دے گا اور وہ اس کو روس کے خلاف جنگ میں امریکی ساختہ لڑاکا جیٹ عطیہ کرنے والا تیسرا ملک بن جائے گا۔

ناروے کے ناروے کے تین میڈیا اداروں نے جمعرات کے روز کسی ذریعے کا حوالہ دیے بغیر یہ اطلاع دی ہے لیکن ناروے کی جانب سے سرکاری طور پر یوکرین کو بھیجے جانے والے ایف 16 طیاروں کی تعداد اور نہ ہی ان ترسیل کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ یوکرین کی مسلح افواج ملک کے مشرق میں روسی افواج کے خلاف جوابی کارروائی کر رہی ہیں۔

اے ایف پی نے ناروے کے وزیردفاع کے ترجمان سے رابطہ کیا تو انھوں نے میڈیا رپورٹس کی تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی ہے۔

یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ناروے کے وزیر اعظم جونس گاہراسٹور نے جمعرات کے روز کِیف کا اچانک دورہ کیا۔ آج یوکرین کا یوم آزادی بھی تھا۔

ناروے کی جانب سے سرکاری طور پر فروخت کے لیے پیش کیے گئے 57 ایف 16 طیاروں میں سے 32 رومانیہ اور 12 امریکی گروپ ڈریکن انٹرنیشنل کو فروخت کیے جا چکے ہیں لیکن ابھی تک انھیں یہ لڑاکا طیارے مہیا نہیں کیے گئے۔

اگر نشریاتی اداروں این آر کے اور ٹی وی ٹو اور اخبارآفتن پوستن کی رپورٹس کی تصدیق ہو جاتی ہے تو ناروے ڈنمارک اور نیدرلینڈز کے بعد یوکرین کو ایف 16 طیارے مہیّا کرنے والا تیسرا ملک بن جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں