سپین: ایک عمارت کو بوسہ بازی سے متاثر ’’ہرموسو‘‘ کا نام دینے کی تجویز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ کے مضافاتی علاقے گیٹافے کے رہائشیوں کا ایک گروپ اس علاقے کی نئی عمارت کا نام ہسپانوی قومی ٹیم کی کھلاڑی ہرموسو کے نام پر رکھنے کی تجویز پیش کرنے جا رہا ہے۔ فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد تقریب میں ہر مو سو کو ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کے عہدیدار روبیلز نے ہونٹوں پر بوسہ دیا تھا جس کے بعد روبیلز کو عارضی طور پر معطل کیا جا چکا ہے۔

روبیلز کی اس حرکت پر ملک بھر میں غصہ پھیل گیا۔ پبلک پراسیکیوٹر نے جنسی زیادتی کے الزام میں روبیلز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ روبیلز کو فیفا نے عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیر کے روز اخبار "مارکا" نے خبر دی گیٹافے کے رہائشیوں کا ایک گروپ جو "پوڈیموس" کے نام سے ایک سماجی تحریک تشکیل دیتا ہے کھیلوں کے نئے مرکز کا نام ہرموسو کے نام پر رکھنے کی تجویز پیش کرے گا۔

گروپ کے ایک ترجمان نے بتایا ہم نہیں چاہتے کہ روبیلز نے جو کیا اس کی سزا ہرموسو کو دی جائے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس کی حمایت میں مرکز کا نام ہرموسو کے نام پر رکھا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں