شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن نجی ٹرین کے ذریعے روس روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اتوار کی سہ پہر پیانگ یانگ سے اپنی نجی ٹرین میں روس کے لیے روانہ ہوئے۔
سرکاری میڈیا چینل کے سی این اے نے منگل کو اس بات کی تصدیق کی کہ وہ صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ایک نایاب سربراہی ملاقات کے لیے جا رہے ہیں۔

کے سی این اے نے بتایا کہ کم کے ساتھ اعلیٰ سرکاری اہلکار بھی تھے جن میں فوجی اہلکار بھی شامل تھے۔

سرکاری میڈیا کی طرف سے جاری کی گئی تصاویر میں کم جونگ ان کو گہرے سبز رنگ کی ٹرین میں سوار ہوتے، فوجی آنر گارڈز اور گہرے رنگ کے سوٹ اور رنگ برنگے لباس میں لوگوں کے ہجوم کو پھول اور جھنڈے لہراتے ہوئے دکھایا گیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بکتر بند اور دیگر خصوصی سازوسامان لے کر جا رہے ہیں۔

شمالی کوریا کے صدر  ٹرین میں سوار ہو روس روانہ ہوتے ہوئے

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے آن لائن پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ کِم کا روس کا دورہ اور پوٹن سے ملاقات ایک مکمل دورہ ہو گا۔

پیسکوف کے مطابق مذاکرات کا مرکزی موضوع پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی دوستی کو مضبوط کرتے رہیں گے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں